فلسطینیوں پر مظالم کی انتہا، یورپی وزرائے خارجہ کا اسرائیل سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ

برسلز(نیشنل ٹائمز) یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ نے فلسطینیوں کی نسل کشی پر مشتمل جنگی کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ بیلجیئم کے شہر برسلز میں خطاب کرتے ہوئے یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کے چیف جوزپ بورل نے اسرائیل اور فلسطین کے مابین تشدد میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فریقین سے فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امن کے لئے اسرائیل اور فلسطین کو مذاکرات کی طرف جانا چاہیے۔ واضح رہے کہ اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کے نتیجے میں 220 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں 63 معصوم بچے بھی شامل ہیں۔ فضائی حملوں میں 450 عمارتیں کھنڈر بن چکیں جبکہ 52 ہزار فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو تمام تر انسانی اقدار بالائے طاق رکھتے ہوئے غزہ پر مزید بمباری کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے رہائشی عمارتوں پر اسرائیلی حملوں کو جنگی جرائم قرار دیتے ہوئے عالمی عدالت فوجداری سے اسرائیلی بربریت کی تحقیق کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ غزہ میں شیلٹر ہومز میں رہنے والوں کا کہنا ہے گذشتہ بیس سال سے ڈر خوف کے سائے میں زندگی گذارنے پر مجبور ہیں، ان کے بچوں نے صرف بارود اور بمباری ہی دیکھی ہے۔



  تازہ ترین   
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق
بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: دفتر خارجہ
بانی پی ٹی آئی کی بینائی صرف 15 فیصد باقی ہے: بیرسٹر سلمان صفدر
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر