کورونا ویکسین کے بعد پیراسٹامول لے سکتے ہیں؟ وزارت صحت نے وضاحت جاری کردی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)کرونا ویکسینیشن کے بعد پیناڈول لی جاسکتی ہے، ویکسین کے کوئی منفی اثرات نہیں پڑتے، سعودی وزارت صحت نے وضاحت جاری کردی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت صحت کے سرکاری سوشل میڈیا اکاوٗنٹ پر سوال کیا گیا تھا کہ کیا ویکسینیشن کے بعد پیناڈول کھانے سے ویکسین کی تاثیر کم ہوتی ہے یا نہیں؟سعودی وزارت صحت نے کہا کہ ویکسینیشن کے بعد پیناڈول کھا سکتے ہیں، اس کے استعمال سے ویکسین کا اثر ختم نہیں ہوتا۔ ابھی تک ایسی کوئی تحقیق سامنے نہیں آئی جس میں یہ بتایا جائے کہ پیناڈول کھانے سے تاثیر ختم ہوجاتی ہے۔سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ویکسین کے بعد حفاظتی تدابیر کی ضرورت ہے اور نہ ہی کرونا ویکسینیشن کے دو ہفتے گزرنے کے بعد آئسولیشن میں جانے کی ضرورت ہے۔ترجمان وزارت صحت کا کہنا تھا کہ سینے کے امراض میں مبتلا وہ افراد جو کورٹیزون جیسے مواد پر مشتمل سپرے لیتے ہوں وہ پہلی فرصت میں کورونا ویکسین کے لیے اندراج کرائیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ ’جو لوگ یہ سمجھ رہے ہیں کہ اسپرے لینے والوں کے لیے کورونا ویکسین ٹھیک نہیں وہ غلطی پر ہیں۔ انہیں پہلی فرصت میں ویکسین لینی چاہئے۔سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایس ایف ڈی اے) نے نئے کورونا وائرس کی برطانوی کمپنی اسٹرازینکا کی ویکسین استعمال کرنے کی اجازت دی ہے۔ یہ ویکسین درآمد کرنے کا فیصلہ سائنسی جائزوں کی بنیاد پر کیا گیا ہے



  تازہ ترین   
مشرقِ وسطیٰ میں تنازع کے خاتمہ کیلئے کردار ادا کر رہے ہیں: عاصم افتخار
امریکا وینزویلا کی طرح ایران کا تیل بھی قبضے میں لے سکتا ہے: صدر ٹرمپ
یمنی سرحد سے متصل 2 علاقوں سے حملوں کا خدشہ، سعودی شہریوں کو الرٹ جاری
بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار، ویمنز ٹیم کا بھی محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار
سویڈن پارلیمانی انتخابات، ابتدائی نتائج کے مطابق بائیں بازو کی جماعتیں آگے
ایران کے سخت گیر دھڑے نے امریکا کے ساتھ امن معاہدہ سبوتاژ کیا، امریکی اخبار
ایران نے جنگ شروع نہیں کی، دفاع پر مجبور ہوا: مسعود پزشکیان
موٹرسائیکل، رکشہ اور 800 سی سی تک گاڑیوں کے لیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر