بین الکوریا، ڈی پی آرکے -امریکہ مذاکرات کی بحالی کے لئے راہ نکالوں گا: جنوبی کورین صدر

سیول(رپورٹرزڈیسک)جنوبی کوریا کے صدر من جے ان نے کہا کہ ان کی حکومت جنوبی کوریا اور عوامی جمہوریہ کوریا (ڈی پی آر کے) اور ڈی پی آر کے اورامریکہ کے درمیان مذاکرات کی بحالی کے لئے کوئی راہ نکالنے کی کوشش کرے گی۔من نے ان خیالات کا اظہار پیر کواپنے پانچ سالہ دور اقتدار کے چوتھے سال کے آغاز کے موقع پر ٹیلی ویژن خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے مئی 2017 میں اقتدار سنبھالا تھا۔صدر نے کہا کہ 21 مئی کو واشنگٹن میں امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ طے شدہ سربراہ ملاقات کے دوران وہ جنوبی کوریا-امریکہ اتحاد کومستحکم اور ڈی پی آر کے سے متعلق پالیسی پرمزید ہم آہنگی پیدا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت جنوبی کوریا۔ ڈی پی آر کے اور ڈی پی آر کے- امریکہ مذاکرات بحال کرنے کے لئے کوئی راہ نکالے گی اور امن اورتعاون کے لئے قدم بڑھائے گی۔پیانگ یانگ کی طرف سے ردعمل کی امید ظاہر کرتے ہوئے من نے کہا کہ اگر ان کی صدارت کے بقیہ دور میں ایک بار پھر “امن کی گھڑی” کا رخ موڑنے اور جزیرہ نما میں امن عمل کو آگے بڑھانے کا موقع ملتا ہے تو وہ اپنی پوری کوشش کریں گے۔



  تازہ ترین   
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم
صدر، وزیراعظم، وفاقی وزراء، وزرائے اعلیٰ اور عسکری قیادت آج سر جوڑ کر بیٹھے گی
اسحاق ڈار چار ملکی اجلاس پر تبادلہ خیال کیلئے آج چین جائیں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے یورینیم نکالنے کیلئے فوجی آپریشن پر غور
ام رباب چانڈیو کے دادا، والد اور چچا کے قتل کیس کا فیصلہ، تمام ملزمان بری
31 واں روز: امریکا اسرائیل کے ایرانی توانائی تنصیبات پر حملے، نیوی کمانڈر علی رضا شہید
کرپشن الزامات: نیتن یاہو کی معافی کی درخواست پر وضاحت طلب
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر