جانئے وہ عام غذائیں جو دل کو نقصان پہنچانے کا سبب بنتی ہیں

اسلا م آ باد( نیوز ڈیسک )برطانوی تحقیق کاروں نے گھی، چکنائی اور چربی کو دل کےلیے انتہائی مضر قرار دیتے بتایا ہے کہ چربی والی غذائیں دل میں ایسے ردعمل کو متحرک کرتا ہیں جو ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھاتا ہیں۔دل کی بیماریوں میں اضافے کی بڑی وجہ معلومات کی کمی، ذہنی دباؤ، تمباکو نوشی، شوگر، بلند فشار خون، آرام پسندی، نمک کازیادہ استعمال غیر متحرک طرز زندگی، موٹاپا، بسیار خوری اور باقاعدگی کے ساتھ ورزش نہ کرنا ہے لیکن چربی یا چکنائی والی غذائیں بھی دل کے دورے کا باعث بنتی ہیں۔برطانیہ کی ریڈنگ یونیورسٹی میں ہونے والی یہ تحقیق چوہوں پر کی گئی جس میں انکشاف ہوا ہے کہ چکنائی یا چربی والی غذاوٗں کا استعمال دل کے خلیات کو نقصان پہنچاتا ہے۔ماہرین کی جانب سے چوہوں کو 45 فیصد کیلوریز چربی یا چکنائی، 20 فیصد پروٹین اور 35 فیصد کاربوہائیڈریٹ کی شکل میں فراہم کی گئی۔طبی جریدے بائیو کیمیکل اینڈ بائی فزیکل ریسرچ کمیونیکیشن میں شائع ہونے والی تحقیق میں ماہرین کا کہنا ہے کہ چوہوں میں چکنائی یا چربی والی غذاوٗں کے استعمال سے خلیاتی سطح پر عام حالات میں بے ضرر پروٹین نوکس ٹو بہت زیادہ متحرک ہوگیا اور تکسیدی نقصان کے نتیجے میں تباہ کن میکنزم حرکت میں آیا۔ماہرین کے مطابق نوکس ٹو کی سرگرمیوں کا بڑھ جانا جسم کو نقصان پہنچاتا ہے۔غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق محققین نے تین تجرباتی طریقہ علاج (جن کو نوکس سے متعلق آر او ایس پروڈکشن کی سطح میں کمی کے لیے جانا جاتا ہے) کو استعمال کرتے ہوئے چوہوں کے دلوں کو نقصان پہنچانے والے میکنزم میں لانے میں کسی حد تک مدد ملی۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر