محکمہ خوراک کے گوداموں کی مرمت نہ ہونے سے گندم خراب ہونے کا اندیشہ

فیصل آباد (نیوز ڈیسک) فیصل آباد میں رواں برس گندم خریداری کا سیزن سر پر آپہنچا مگر محکمہ خوراک کے گوداموں کی تعمیر و مرمت کا آغاز تک نہیں کیا گیا۔ گوداموں کی مرمت نہ ہونے سے گندم خراب ہونے کا بھی اندیشہ ہے۔فیصل آباد محکمہ خوراک کی غفلت اور سست روّی کے باعث رواں برس بھی گندم کے گوداموں کی تعمیرومرمت کا کام نہ ہوسکا۔ گوداموں کی دیواریں اور چھتیں عرصہ دراز سے بدحالی کا شکار ہیں۔ عمارت کی خستہ حالی کے باعث بارشوں کے دنوں میں گندم کو محفوظ رکھنے میں ملازمین کو اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ گوداموں کی حفاظتی دیواریں نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں نے محکمہ خوراک آفس اور گوداموں کو گزرگاہ میں تبدیل کررکھا ہے۔معاملے سے متعلق پارلیمانی سیکرٹری اور ممبر صوبائی اسمبلی شکیل شاہد کہتے ہیں گوداموں کی تعمیرو مرمت کے حوالےسے اقدامات کئے جارہے ہیں ، کام جلد مکمل کروا لیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے گوداموں کی چاردیواری اور سکیورٹی کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے سرکاری گندم کے چوری ہونے کے واقعات بھی آئے روز سامنے آتے رہتے ہیں جس سے قومی خزانے کو نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔



  تازہ ترین   
مشرقِ وسطیٰ میں تنازع کے خاتمہ کیلئے کردار ادا کر رہے ہیں: عاصم افتخار
امریکا وینزویلا کی طرح ایران کا تیل بھی قبضے میں لے سکتا ہے: صدر ٹرمپ
یمنی سرحد سے متصل 2 علاقوں سے حملوں کا خدشہ، سعودی شہریوں کو الرٹ جاری
بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار، ویمنز ٹیم کا بھی محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار
سویڈن پارلیمانی انتخابات، ابتدائی نتائج کے مطابق بائیں بازو کی جماعتیں آگے
ایران کے سخت گیر دھڑے نے امریکا کے ساتھ امن معاہدہ سبوتاژ کیا، امریکی اخبار
ایران نے جنگ شروع نہیں کی، دفاع پر مجبور ہوا: مسعود پزشکیان
موٹرسائیکل، رکشہ اور 800 سی سی تک گاڑیوں کے لیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر