کورونا کے ساتھ مٹاپے کی ’وبا‘ نے بھی دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

کراچی(نیوز ڈیسک) ماہرین امراض معدہ و جگر نے کہا ہے کہ دنیا میں اس وقت دو عالمی وباؤں نے ایک ساتھ تباہی مچا رکھی ہے جن میں ایک طرف کورونا وائرس ہے جب کہ دوسری طرف مٹاپے نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ان خیالات کا اظہار ملکی اور بین الاقوامی ماہرین امراض معدہ و جگر نے پاکستان جی آئی اینڈ لیور ڈیزیز سوسائٹی کے تحت منعقدہ تیسری عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آغا خان سے وابستہ نامور ماہر امراض معدہ اور جگر پروفیسر وسیم جعفری کا کہنا تھا کہ اس وقت دنیا کو کورونا وائرس اور مٹاپے کی وبا کا ایک ساتھ سامنا ہے، بدقسمتی سے مٹاپا کورونا وائرس سے بھی زیادہ افراد کی جان لے رہا ہے اور عالمی ادارہ صحت کے مطابق پچھلے سال اس وبا کے نتیجے میں 40 لاکھ سے زائد افراد کی جان گئی جن میں بچے بھی شامل ہیں۔ کورونا وائرس کے نتیجے میں انسانی جگر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچتا ہے۔کوویڈ 19 کے خاتمے کے لیے ویکسین کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے پروفیسر وسیم جعفری کا کہنا تھا کہ ہیپاٹائٹس بی کی ویکسین 1969 میں دریافت کرلی گئی تھی مگر آج بھی یہ مرض دنیا کے کئی خطوں میں تباہی مچا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر کورونا وائرس کی ویکسین کے حوالے سے سنجیدہ رویے نہ اپنائے گئے تو لگتا ہے کہ یہ مرض بھی دنیا سے ختم نہیں ہوگا۔اس موقعے پر آغا خان یونیورسٹی اسپتال کراچی اور لیاقت نیشنل اسپتال سے وابستہ ڈاکٹر پروفیسر لبنی کمانی کو پاکستان جی آئی اینڈ لیور ڈیزیز سوسائٹی کا صدر جب کہ جناح اسپتال سے وابستہ پروفیسر نازش بٹ کو وائس پریذیڈنٹ منتخب کیا گیا۔ڈاؤ یونیورسٹی کے سابق رجسٹرار پروفیسر امان اللہ عباسی کو سوسائٹی کا جنرل سیکرٹری جبکہ ڈاکٹر حفیظ اللہ شیخ کو سوسائٹی کا پبلکیشن سیکریٹری منتخب کیا گیا۔پاکستان جی آئی اینڈ لیور ڈیزیز سوسائٹی کے سرپرست اعلی ڈاکٹر شاہد احمد اور سابق صدر ڈاکٹر سجاد جمیل نے نئے منتخب ہونے والے اداروں کو مبارکباد دی۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر