عامر خان کا کورونا مثبت آنے کی خبر سُن کر راکھی ساونت ڈر گئیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارتی متنازع اداکارہ اور بگ باس کے سیزن 14 کی کنٹسٹنٹ راکھی ساونت بالی ووڈ کے مقبول ترین اداکار عامر خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر سُن کر ڈر گئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راکھی ساونت کو دوران گفتگو صحافیوں نے بتایا کہ بالی ووڈ اداکار عامر خان بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔یہ خبر سُننے کے بعد راکھی ساونت حیران ہوگئیں اور کہنے لگیں کہ عامر جی کو کیسے کورونا وائرس ہوگیا۔راکھی ساونت نے کہا کہ عامر خان کو کورونا وائرس ہونا ہمارے لیے ایک بہت بڑی خطرے کی گھڑی ہے، یہ سب بہت خوفناک ہے۔بھارتی اداکارہ نے عامر خان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اداکار کو بہت زیادہ یاد کر رہی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز عامر خان کے ترجمان نے بتایا تھا کہ اداکار کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج مثبت آگئے ہیں۔عامر خان کے ترجمان نے کہا تھا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اداکار نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا ہے۔ترجمان نے مزید کہا تھا کہ جن لوگوں نے حالیہ دنوں میں عامر خان کے ساتھ رابطہ کیا تھا اُن سے گزارش ہے کہ وہ لازمی اپنا کورونا ٹیسٹ کروائیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔خیال رہے کہ عامر خان نے اپنی 56ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اب سوشل میڈیا چھوڑ رہے ہیں جس کے بعد اُن کے مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں کہ آخر کیوں اداکار نے سوشل میڈیا کو خیرباد کہا۔



  تازہ ترین   
بلوچستان:سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک، 2 خواتین خودکش حملہ آور گرفتار
پاکستان جدید ٹیکنالوجی میں صفِ اول کی قوم بننے کی جانب گامزن ہے: شہباز شریف
ایران کے ہر حملے کے جواب میں ایک پل یا بجلی گھر تباہ کیا جائیگا: ٹرمپ
حوثیوں کی سعودیہ کو دھمکیاں قابل مذمت، تجارت کو نشانہ بنانا قومی سلامتی پر حملہ تصور ہوگا: پاکستان
ایس اینڈ پی نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ ’منفی بی‘ سے ’بی‘ کر دی
ایران کا خطے میں امریکی اڈوں پر تابڑ توڑ حملوں، ریڈار سسٹم تباہ کرنے کا دعویٰ
امریکا کے مسلسل گیارہویں رات ایران پر شدید حملے، تبریز اور سیریک میں دھماکے
ٹرمپ نے سعودی عرب کیساتھ سول جوہری معاہدے کی منظوری دیدی: امریکی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر