سالِ نو: ہوائی فائرنگ کرنیوالوں پر اقدمِ قتل کا مقدمہ ہو گا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سالِ نو کا جشن منانے کے موقع پر شہر بھر میں سخت حفاظتی انتظامات کیے جا رہے ہیں، ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف اقدمِ قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہو گا۔سالِ نو کے حوالے سے شہر کے ضلع جنوبی میں 2 ہزار 250 پولیس اہلکاروں کی نفری تعینات کی گئی ہے۔سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ساؤتھ زبیر نذیر شیخ کے مطابق کراچی کے ضلع جنوبی میں سخت سیکیورٹی اقدامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔پنجاب: نیو ائیر نائٹ سیکیورٹی، پٹاخے بیچنے والوں کیخلاف ایکشنانہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں مجموعی طور پر 2 ہزار 250 پولیس اہلکار مختلف مقامات پر ڈیوٹیاں دیں گے، زیادہ تر انتظامات کلفٹن اور ڈیفنس سب ڈویژن میں کیے گئے ہیں۔سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ساؤتھ کے مطابق پولیس سیکیورٹی کو مجموعی طور پر 9 سیکٹرز پر بنایا گیا ہے، سمندر جانے والے راستوں پر 1 ہزار 557 افسران و اہلکار فرائض انجام دیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ سالِ نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف اقدمِ قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔سالِ نو کا جشن، کاروبار رات 8 بجے بند، ساحل سمندر جانے والے راستے کھلے رہیں گےایس ایس پی ساؤتھ زبیر نذیر شیخ کے مطابق ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں 6 پولیس لائنز ہیں، ان تمام پولیس لائنز سے فائرنگ نہ کرنے کے سرٹیفکیٹ لیے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کوئی پولیس اہلکار یا اس کا رشتے دار فائرنگ کرتے ہوئے پایا گیا تو اس کے خلاف بھی سخت کارروائی ہوگی۔ایس ایس پی ساؤتھ کا مزید کہنا ہے کہ مختلف راستوں پر ناکے لگائے جا رہے ہیں، حساس مقامات کی عمارتوں کی چھتوں پر پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔زبیر نذیر شیخ نے یہ بھی بتایا کہ سی ویو پر ایس ایس یو کے اہلکار بھی تعینات کیے جا رہے ہیں، تمام حساس مقامات پر نفری تعینات کی جا رہی ہے، بغیر سائلنسر کسی موٹر سائیکل کو نہیں چھوڑا جائے گا۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ مسئلہ فلسطین قرار دیدیا
ایران نے امریکا کو اطلاع دی وہ مکمل تباہی کی حالت میں ہے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جو اتحاد نائن الیون کے بعد نظر آیا اس کی آج یوکرین کے دفاع کیلئے ضرورت ہے، شاہ چارلس
ایران کو آبنائے ہرمز کنٹرول کرنے کا پورا حق حاصل ہے: روس
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: تین ججوں کے تبادلوں کی منظوری دے دی گئی
پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
پاک فوج نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد چوکیوں کو تباہ کر دیا
متحدہ عرب امارات کا اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر