منی بجٹ میں کراچی کے ترقیاتی فنڈ میں ممکنہ کٹوتی، متحدہ کو تحفظات

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)منی بجٹ میں کراچی کے ترقیاتی فنڈز میں ممکنہ کٹوتی پر وفاقی حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم پاکستان) کے تحفظات سامنے آگئے۔ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے منی بجٹ پر وفاقی حکومت کی حمایت کا اختیار کنوینر خالد مقبول صدیقی کو دے دیا ہے۔رپورٹس کے مطابق ایم کیو ایم وفاقی حکومت کی حمایت کا فیصلہ وزیراعظم سے ملاقات کے بعد کرے گی۔واضح رہے کہ وفاقی کابینہ آج بارہ بجے منی بجٹ کی منظوری دے گی، جس کے بعد یہ بل براہ راست قومی اسمبلی میں پیش کردیا جائے گا۔دوسری جانب پارلیمنٹ میں متحدہ اپوزیشن نے حکومتی منی بجٹ اور اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کے اقدامات کو مسترد کرتے ہوئے ایوان میں ان بلز کی شدید مخالفت اور بلز منظوری کا راستہ روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ مسئلہ فلسطین قرار دیدیا
ایران نے امریکا کو اطلاع دی وہ مکمل تباہی کی حالت میں ہے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جو اتحاد نائن الیون کے بعد نظر آیا اس کی آج یوکرین کے دفاع کیلئے ضرورت ہے، شاہ چارلس
ایران کو آبنائے ہرمز کنٹرول کرنے کا پورا حق حاصل ہے: روس
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: تین ججوں کے تبادلوں کی منظوری دے دی گئی
پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
پاک فوج نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد چوکیوں کو تباہ کر دیا
متحدہ عرب امارات کا اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر