لکی مروت: بجلی، گیس لوڈشیڈنگ کیخلاف خواتین کا احتجاج 7 گھنٹے بعد ختم

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)لکی مروت میں بجلی اور گیس کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف خواتین کا احتجاج 7 گھنٹے بعد ختم ہوگیا۔ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کے سربراہان سے مذاکرات کے بعد خواتین مظاہرین منتشر ہوگئیں۔برقعہ پوش خواتین نے کہا کہ ہم یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ شیڈول سے ہٹ کر لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔دھرنا ختم ہونے کے بعد سڑک کھول دی گئی، جس کے بعد ٹریفک بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔ادھر لکی مروت کی برقعہ پوش خواتین عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑیں، دھرنے کے دوران گیس اور بجلی کے بل جلادیے۔خواتین نے لکی مروت میں 18 گھنٹے کی بجلی اور 14 گھنٹے کی گیس لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا۔برقعہ پوش خواتین نے قاضی اشفاق چوک پر دھرنا دیا اور نعرے بازی اور گیس و بجلی کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔خواتین نے دھرنے کے دوران نمازادا کی اور 7 گھنٹے تک احتجاج کرتی رہیں، انہوں نے عمران خان کے دورِ اپوزیشن کی یاد تازہ کرتے ہوئے بجلی اور گیس کے بل بھی نذر آتش کردیے۔جیونیوز سے بات کرتے ہوئے خواتین کا کہنا تھا کہ گیس اور بجلی چند ہی گھنٹے میسر آتی ہے، والد اور بھائی بغیر ناشتہ کے کام پر جاتے ہیں، یہ ناانصافی بند کی جائے۔خواتین نے کہا کہ بل دیکھیں اور گیس کی دستیابی دیکھیں، یہ ایک دوسرے کا بالکل الٹ ہے، گیس اتنی کم دی جارہی ہے اور بل اتنے زیادہ بھیجے جارہے ہیں۔خواتین کے احتجاجی دھرنے کے دوران شاہراہ پر ٹریفک جام ہوگئی تو ضلعی انتظامیہ مذاکرات کےلیے آئی تاہم وہ ناکام ہوگئی۔اس کے بعد متعلقہ محکموں کے ساتھ مشترکہ مذاکرات کی یقین دہانی کرائی گئی اور کہا گیا کہ بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔خواتین نے اس یقین دہانی کے بعد اپنا احتجاج ختم کردیا، لکی مروت میں پہلی بار خواتین اس طرح سڑک پر احتجاج کرتی نظر آئی ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ مسئلہ فلسطین قرار دیدیا
ایران نے امریکا کو اطلاع دی وہ مکمل تباہی کی حالت میں ہے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جو اتحاد نائن الیون کے بعد نظر آیا اس کی آج یوکرین کے دفاع کیلئے ضرورت ہے، شاہ چارلس
ایران کو آبنائے ہرمز کنٹرول کرنے کا پورا حق حاصل ہے: روس
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: تین ججوں کے تبادلوں کی منظوری دے دی گئی
پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
پاک فوج نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد چوکیوں کو تباہ کر دیا
متحدہ عرب امارات کا اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر