لاہور میں ایف بی آر کے افسران کی گاڑی پر فائرنگ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)لاہور میں نامعلوم افراد نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) کے 2 افسران کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ مسلم ٹاؤن کے علاقے میں پیش آیا جہاں ایف بی آرکے ڈپٹی کمشنر سلمان علی اور علی سولنگی کی گاڑی پر عقب سے فائرنگ کی گئی جس سے گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم دونوں افسران محفوظ رہے۔پولیس کا بتانا ہے کہ واردات کے بعد نامعلوم موٹر سائیکل ملزمان سوار فرارہوگئے جب کہ پولیس نے ڈپٹی کمشنر سلمان علی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کردیے اور وزیراعلیٰ نے لاہور پولیس چیف سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ مسئلہ فلسطین قرار دیدیا
ایران نے امریکا کو اطلاع دی وہ مکمل تباہی کی حالت میں ہے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جو اتحاد نائن الیون کے بعد نظر آیا اس کی آج یوکرین کے دفاع کیلئے ضرورت ہے، شاہ چارلس
ایران کو آبنائے ہرمز کنٹرول کرنے کا پورا حق حاصل ہے: روس
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: تین ججوں کے تبادلوں کی منظوری دے دی گئی
پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
پاک فوج نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد چوکیوں کو تباہ کر دیا
متحدہ عرب امارات کا اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر