ملک اپنی جانوں سے زیادہ عزیز ہے ،اس کی آزادی ، وقار خودداری، اور عزت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے،آصف علی زر داری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک اپنی جانوں سے زیادہ عزیز ہے ،اس کی آزادی ، وقار خودداری، اور عزت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے،محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے ہر خواب کی تعبیر کریں گے،ملک سے غربت اور بیروزگاری کا خاتمہ کرکے عوام کو معاشی مشکلات سے نجات کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے،پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت نےتباہ حال ملک کی دوبارہ تعمیر کی ، ملک کو بچایا اب ملک کو مشکلات سے نکالے گی۔ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے یوم شہادت پر اپنے پیغام میں آصف علی زر داری نے کہاکہ محترمہبینظیر بھٹو شہید کے ہر خواب کی تعبیر کریں گے۔انہوںنے کہاکہ ملک سے غربت اور بیروزگاری کا خاتمہ کرکے عوام کو معاشی مشکلات سے نجات کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔سابق صدر نے کہاکہ ملک ہمارے لیئے اپنی جانوں سے زیادہ عزیز ہے ہے اس کی آزادی ، وقار خودداری، اور عزت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔انہوںنے کہاکہ آج ملک خطر ناک صورتحال سے گذر رہا ہے ، ملک کی معیشت تباہ ہو گئی ہے ، خارجہ امور زبوں حالی کے شکار ہیں، قانون کو موم بنا دیا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ میرے لیئے تکلیف دھ بات یہ ہے کہ غریب مشکلات کا شکار ہے اور وہ ریاست کے ثمرات سے محروم کیئے جا رہے ہیں۔سابق صدر نے کہاکہ 2013 کے بعد مسلسل پارلیمنٹ کے اختیار پر حملے ہو رہے ہیں، پارلیمنٹ کی عزت اور وقار کوبے توقیر کیا جا رہا ہے جس کی پاکستان پیپلزپارٹی مزاحمت کر رہی ہے۔سابق صدر نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت نے تباہ حال ملک کی دوبارہ تعمیر کی ، ملک کو بچایا اب ملک کو مشکلات سے نکالے گی۔سابق صدر نے کہاکہ صبر اور برداشت ہماری کمزوری نہیں ہے ہمارا اصول ہے، محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی عظیم قربانی رائے گاں نہیں ہونے دینگے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر