برطانیہ میں 6 کروڑ پاؤنڈ مورگیج فراڈ کیس کے ملزمان کی پاکستان میں جائیدادیں منجمد،احتساب عدالت نےنیب کے فیصلے کی منظوری دے دی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)احتساب عدالت نے برطانیہ میں 6 کروڑ پاؤنڈز مورگیج فراڈ کے بعد پاکستان آنے والے ملزمان کی مزید اربوں روپے کی جائیدادیں منجمد کرنے کے قومی احتساب بیورو (نیب) کے فیصلے کی منظوری دے دی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب کی استدعا پر ملزمان کی قیمتی اراضی منجمد کرنے کی منظوری دینے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔تحریری حکم نامے کے مطابق دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف اور تفتیشی افسر ملک عزیر ریحان عدالت میں پیش ہوئے، نیب کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم نثار افضل اربوں روپے کے اثاثے بنانے کا کوئی ثبوت فراہم نہ کرسکا، ملزمان کی راولپنڈی، گوجر خان اور ٹیکسلا میں 9 ہزار کنال اراضی منجمد کی گئی، یہ اراضی ملزم نثار افضل، ان کے اہل خانہ اور بے نامی داروں کے نام پر تھی۔ ملزمان کے خلاف انسداد بدعنوانی آرڈیننس اور اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کاروائی کی۔ نیب کے مطابق ملزمان کی اسلام آباد کے پوش علاقے ایف سیکٹر میں 11 بنگلے پہلے ہی منجمد ہیں اور اسلام آباد کے علاقوں ترنول، بھڈانہ، تمیر میں 650 کنال اراضی بھی منجمد ہے۔ملزمان کی اٹک، فتح جنگ اور رنگ روڈ کے اطراف 10 ہزار کنال اراضی بھی منجمد ہے جبکہ نیب پہلے ہی نثار افضل اور صغیر افضل کی 50 ارب روپے کی جائیدادیں منجمد کرچکا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر