بانیٔ پاکستان کا یومِ پیدائش: ڈی جی ISPR کا پیغام

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بانیٔ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کے یومِ پیدائش کے موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار نے پیغام جاری کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ بابائےقوم قائدِ اعظم محمد علی جناح کے 145ویں یومِ پیدائش پر مسلح افواج انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتی ہیں۔پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پُرامن و ترقی یافتہ پاکستان بانیٔ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح ؒ کا وژن ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ اتحاد، یقین، نظم و ضبط کے اصولوں پر عمل پیرا ہونا کامیابی کے لیے ناگزیر ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام کے ساتھ بابائے قوم کے حوالے سے ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر