کے الیکٹرک کا بجلی کی قیمت 5 روپے 18 پیسے فی یونٹ بڑھانے کا فیصلہ

چی(نیشنل ٹائمز) کے الیکٹرک کا بجلی کی قیمت 5 روپے 18 پیسے فی یونٹ بڑھانے کا فیصلہ۔ بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، کے الیکڑک نے درخواست نیپرا کو دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے ایک مرتبہ پھر بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے نیپرا کو بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست ارسال کر دی گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ کے الیکٹرک نے نیپرا سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 5 روپے 18 پیسے اضافے کی سفارش کی ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جولائی سے ستمبر تک کی سہہ ماہی کے لیے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مانگا گیا ہے، جس کے مطابق درخواست میں سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 5 روپے 18 پیسے فی یونٹ اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔کے الیکٹرک کی درخواست پر نیپرا آئندہ ماہ 3 جنوری سماعت کرے گا۔نیپرا حکام کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایڈجسٹمنٹ کا صارفین پر اثر نہیں پڑے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک خبر میں بتایا گیا تھا کہ کے الیکٹرک نے نومبر کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 32 پیسے مہنگی کرنے کیلئے درخواست نیپرا کو جمع کرا دی ہے۔ نومبر کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے سے متعلق درخواست اتھارٹی کو پہنچ چکی ہے، درخواست میں فی یونٹ بجلی 32پیسے مہنگی اضافہ مانگا گیا ہے، اضافہ ایک سہہ ماہی اور ایک ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 3 جنوری 2022 کو سماعت کرے گا، نیپرا ستمبر کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے فی یونٹ بجلی پونے چار روپے مہنگی کر چکا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ اکتوبر کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی درخواست کی سماعت بھی مکمل ہو چکی ہے، اکتوبر کے ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 1روپے 8پیسے تک مہنگی ہونے کا امکان ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر