وزیر اعظم کی جانب سے تمام تنظیمیں تحلیل کرنے پر لیگی رہنما کا طنزیہ ٹوئیٹ

لاہور(نیشنل ٹائمز) وزیر اعظم کی جانب سے تمام تنظیمیں تحلیل کرنے پر لیگی رہنما کا طنزیہ ٹوئیٹ۔ کرکٹ میں ہارنے پر کپتان کی چھٹی ہوتی ہے ساری ٹیم کی نہیں، جن ملکوں کی مثالیں دیتے تھے ان میں لیڈر استعفیٰ دیتے ہیں تنظیم نہیں توڑتے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے پارٹی کی تنظیمیں ختم کرنے پر رہنما ن لیگ خواجہ آصف نے طنزیہ ٹوئیٹ کیا ہے۔خواجہ آصف نے ایک تحریر نقل کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’کنٹینر پر کھڑے ہو کر جن ملکوں کی مثالیں دیتے تھے ان میں ایسے موقعوں پر لیڈر استعفی دیتے ہیں، تنظیم نہیں توڑتے۔ شیئر کی جانے والی تحریر میں درج ہے کہ کرکٹ میں ہارنے پر کپتان کی چھٹی ہوتی ہے ساری ٹیم کی نہیں۔خواجہ آصف کی جانب سے ٹوئیٹر پر شیئر کی جانی والی تحریر کے ساتھ وزیر اعظم عمران خان کی تصویر بھی اٹیچ ہے جس پر درج ہے کہ ’’بلدیاتی انتخابات میں شکست: وزیر اعظم نے پی ٹی آئی کی تمام تنظیمیں تحلیل کر دیں‘‘۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بطور چیئرمین تحریک انصاف پی ٹی آئی کے تنظیمی ڈھانچے اورپارلیمانی بورڈ ز کو تحلیل کردیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلات ونشریات فواد چودھری نے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ تحریک انصاف قومی وفاقی جماعت کا درجہ رکھتی ہے، تمام صوبوں میں ایک ہی جماعت ہے اور وہ ہے پی ٹی آئی، ملک میں 1100سے لے کر1200 تک ٹکٹ دیئے جاتے ہیں، تحریک انصاف کے سوا کوئی اور جماعت اتنے ٹکٹ ہی نہیں دے سکتی، پیپلزپارٹی صرف سندھ اور ن لیگ صرف پنجاب کی پارٹی ہے، پی ٹی آئی کی سیاست متاثرہوتی ہے تو اس کا مطلب ہے پاکستان کی سیاست متاثر ہوتی ہے، وزیراعظم کو خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کی وجوہات سے آگاہ کیا گیا۔پی ٹی آئی ایک خاندانی سیاست والی جماعت نہیں ہے، عمران خان نے اپنے سیاسی کیریئر میں کبھی رشتوں کو حاوی نہیں ہونے دیا، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا کلچر اگر پی ٹی آئی میں آگیا تو فرق نہیں رہے گا، وزیراعظم کو شکایات موصول ہوئیں کہ میرٹ کے برعکس خاندانوں میں ٹکٹ بانٹے گئے۔ تحریک انصاف کی تنظیموں کو اور تحریک انصاف کو جس طرح بڑی جماعت کے طور پر کردار ادا کرنا چاہیے وہ کے پی الیکشن میں نظر نہیں آیا۔آج وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف نے پی ٹی آئی قیادت کے ساتھ مشاورت کے بعد فیصلہ کیا کہ پی ٹی آئی کے تمام تنظیمی ڈھانچے کو تحلیل کرنے کا حکم دے دیا ہے ،پارلیمانی بورڈ بھی تحلیل کردیے گئے، تمام تنظیمی عہدیداروں کو فارغ کردیا گیا،21 رکنی نئی آئینی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے،علی امین گنڈا پور، اسد قیصر، فواد چودھری ، سیف اللہ نیازی، اسد عمر، عثمان بزدار ،عمران اسماعیل اور علی زیدی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔اس کمیٹی کے بعد نئی تنظیم سازی کی جائے گی، کسی رشتہ دار کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ مقامی قیادت نہیں کرے گی بلکہ وفاق کی سطح پر فیصلے ہوں گے۔اس سے قبل وزیراعظم کی زیرصدارت تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں آئندہ انتخابات کیلئے پارٹی حکمت عملی سے متعلق اہم فیصلے کر لیے گئے۔ اجلاس میں خیبرپختونخوا اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی حکمت عملی طے کی گئی۔اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کی خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن میں غلطیاں نہ دہرانے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پارٹی امیدواروں کی ٹکٹس کا خود جائزہ لے کرفیصلہ کروں گا۔ وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے وزیراعلیٰ محمود خان کو صوبے میں پارٹی کارکنان کو منظم کرنے کی ہدایت کی۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ مسئلہ فلسطین قرار دیدیا
ایران نے امریکا کو اطلاع دی وہ مکمل تباہی کی حالت میں ہے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جو اتحاد نائن الیون کے بعد نظر آیا اس کی آج یوکرین کے دفاع کیلئے ضرورت ہے، شاہ چارلس
ایران کو آبنائے ہرمز کنٹرول کرنے کا پورا حق حاصل ہے: روس
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: تین ججوں کے تبادلوں کی منظوری دے دی گئی
پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
پاک فوج نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد چوکیوں کو تباہ کر دیا
متحدہ عرب امارات کا اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر