نہ سمجھو گے تو مٹ جاؤ گے اے ہندوستان والو، نواز شریف خطاب کے دوران اکبر الہ آبادی کا شعر بھول گئے، انتہائی دلچسپ صورتحال

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے لندن سے ویڈیو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بائیس کروڑ عوام کو اب کھڑا ہونا ہو گا جیسے کے علامہ اقبال کہہ گئے ہیں، نہ سمجھو گے تو مٹ جاؤ گے اے ہندوستان والوں تمہاری داستان تک نہ رہے گی داستانوں میں اور دوسرا یہ بھی یاد رکھیں ہمیشہ کہ اے طاہر لاغوتی اس رزق سے موت اچھی جس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی اور اکبر الہ آبادی بھی کہہ گئے ہیں کہ اس موقع پر میاں نواز شریف اکبر الہ آبادی کا شعر بھول گئے اور دونوں ہاتھوںکو سر کو لگایا اور سامنے بیٹھے ہوئے شخص نے لقمہ بھی دیا اور شعر یاد کرانے کی کوشش کی، اس موقع پر انہوں نے کہاکہ اکبر الہ آبادی نے کہا ہے کہ اکبر نے سنا ہے اہل پیرس سے یہی کہ جینا ذلت سے ہو تو مرنا اچھا، آپ نے میری بات سن کر رجسٹر کیں، آپ کی آواز میرے تک نہیں آ رہی لیکن میری آواز آپ تک پہنچ رہی ہے۔ اس موقع پر میاں نواز شریف نے کہا کہ امید کرتا ہوں کہ جلد ہی پاکستان میں آپ سے ملاقات ہو گی۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے ساڑھے تین سالوں میں ملکی معیشت کی اینٹ سے اینٹ بجا دی بلکہ جنازہ نکال دیا ہے،کروڑوں نوکریاں دینے کے دعویداروں نے لاکھوں لوگوں کو بیروزگار کر دیا،پچاس لاکھ گھر تو کجا کمرے کی اینٹ تک نہیں رکھی، میاں شہباز شریف نے حکومت گرانے کیلئے کال دیتے ہوئے کہا کہ عوام تیاری کر لیں، لنگوٹیں کسیں، اگر حکومت سے فوری جان نہ چھڑائی تو خاکم بہ دہن پاکستان کا اللہ ہی حافظ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کا دھڑن تختہ ہونے والا ہے ان کے گھبرانے کا وق آنے والا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ نہ صرف خواجہ محمد رفیق نے آمریت کے دور میں جمہوریت کی شمع کو زندہ رکھا بلکہ جاگیرداری،اقربا ء پروری کے خلاف ساری عمر کھڑے رہے،، حکومت ہو یا آمریت سعد رفیق اور سلمان رفیق نظریے پر قائم رہ کر پارٹی و قیادت کے ساتھ اس جدوجہد میں ہمیشہ شریک رہے،جیل کاٹی اور سختیاں برداشت کیں لیکن اپنی جگہ سے ٹس سے مس نہیں ہوئے۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں بجلی نے اندھیروں نے بسیرا کررکھا تھا،بیس بیس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ تھی تو نوازشریف نے لوڈ شیڈنگ سے نجات کا قوم سے وعدہ کررکھاتھا، میری بات بات چھوڑیں میں تو ہمیشہ جلد بازی میں فقرے کس دیتاہوں، میں نے ایسے لمحات میں کہہ دیا لیکن میں بہکا ہوا نہیں تھا یا جادو ٹونے کا شکار نہیں تھا، میں نے کہہ دیا تھاکہ اگر چھ مہینے میں بجلی کے اندھیرے بدل نہ سکا تو میرے نام بدل دینا،پھر نہ جانے کیا کیا فقرے کسے گئے، لیکن نواز شریف کی قیادت میں حکومت نے بجلی کے اندھیرے دور کر کے دکھائے،سیاست عوامی خدمت کا نام ہے لوگوں کے دکھ و درد بانٹنے کا نام ہے،سیاست مہنگائی کو ختم کرنے،قوم کو پاؤں پر کھڑا کرنے کا نام ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر