اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)کراچی پر بادلوں کا راج ہے، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کا مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بوندا باندی کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر کا آج کم سے کم درجۂ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔آئندہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجۂ حرارت 17 سے 19 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔کراچی میں کہیں کہیں بوندا باندی کا امکانشہرِ قائد میں شمال مشرق کی سمت سے 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 32 فیصد ہے۔
کراچی پر بادلوں کا راج، بوندا باندی کا امکان



