شادی کی تقریب میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

لاہور (نیشنل ٹائمز) شادی کی تقریب میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق۔ واقعہ جمعرات کی شب فیصل آباد میں پیش آیا جس میں 14 سالہ لڑکا ہوائی فائرنگ کے دوران جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک 14 سالہ لڑکا جاں بحق ہو گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جمعرات کی شب فیصل آباد میں ایک شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے دوران 14 سالہ لڑکا زندگی کی بازی ہار گیا۔بتایا گیا ہے کہ لڑکے کی سر میں گولی لگی تھی جس کے بعد اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ دم توڑ گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا، جبکہ ملزمان سے متعلق بتایا گیا ہے کہ وہ فرار ہونے میں کامیاب رہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے مشتبہ ملزم کے خلاف کیس درج کر لیا ہے۔اس سے قبل فیصل آباد میں ہی گیدڑی کے علاقے میں ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں 8 ماہ کا بچہ جاں بحق ہو گیا تھا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 2 خواتین جو کہ آپس میں رشتہ دار تھیں ان کا کسی پرانی رنجش پر جھگڑا ہو گیا۔ خواتین کے درمیان جھگڑا تلخ کلامی سے شروع ہوتا ہوا شدت اختیار کر گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔جھگڑے میں ایک خاتون نے جارحانہ رویہ اپناتے ہوئے دوسری خاتون پر حملہ کر دیا جس نے اپنا 8 ماہ کا کمسن بچہ اٹھا رکھا تھا۔ جب اس پر حملہ ہوا تو خاتون کے ساتھ سے بچہ چھوٹ گیا اور نیچے گرنے پر دم توڑ گیا۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزمہ کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس نے کیس سے متعلق ابتدائی کارروائی عمل لاتے ہوئے اہلیان محلہ سے پوچھ گچھ کی ہے اور حاصل ہونے والی معلومات کی بنا کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر