’’وفاقی حکومت نے قرضے لینے کا اپنا ہی بنایا ہوا ریکارڈ توڑ ڈالا، 2020-21میں 15.32ارب ڈالر کے بیرونی قرضے لیے ‘‘

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی حکومت نے قرضے لینے کا اپنا ہی بنایا ہوا ریکارڈ توڑ ڈالا، 2020-21میں 15.32ارب ڈالر کے بیرونی قرضے لیے ۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے انکشاف کیا ہے کہ وفاقی حکومت نے قرضے لینے کا اپنا ہی سابقہ ریکارڈ توڑدیا ہے ۔ ایک سرکاری روپورٹ کے اعدادوشمارے کے مطابق حکومت نے 2020-21 میں 15.32 ارب ڈالر کے بیرونی قرضے لیے جو ایک ریکارڈ ہے جبکہ اس سے ایک سال قبل بھی 12.45 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضے لینے کا ریکارڈتوڑ دیا ہے ۔ دوسری جانب اعدادوشمارکے مطابق ماہِ نومبر کا کرنٹ اکاونٹ خسارہ 1 ارب 90 کروڑ ڈالر رہا اورمالی سال کے ابتدائی پانچ مہینوں میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ 7 ارب 8 کروڑ 90لاکھ ڈالر رہا۔اعدادوشمارکے مطابق اکتوبر 2021 میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ 1 ارب 76 کروڑ ڈالر تھا جبکہ نومبر کا کرنٹ اکاونٹ خسارہ 1 ارب 90 کروڑ ڈالر رہا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق درآمدات میں اضافے نے بڑھتی برآمدات اور ترسیلات زر میں بہتری کے فوائد کم کر دئیے ،عالمی مارکیٹ میں بڑھتی اجناس کی قیمت اور مقامی طلب بڑھنے پر درآمدات میں اضافہ کردیا۔رواں مالی سال5 ماہ میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 7 ارب 8 کروڑ90 لاکھ ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔ گزشتہ مالی سال5 ماہ میں کرنٹ اکاونٹ 1 ارب 87 کروڑ 60 لاکھ ڈالر سرپلس تھا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر