ہماری غلطیوں کی وجہ سے جے یو آئی جیت گئی، فواد چوہدری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے امید ظاہر کی ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکن خیبرپختون خوا کے بلدیاتی الیکشن میں شکست سے سبق سیکھ کر اپنے آپ کو منظم کریں گے۔فواد چوہدری نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں کہا کہ بینکوں کی کارفنانسنگ میں 44 فیصد اضافہ ہوا، پاکستان سالانہ 40 ہزار گاڑیاں بنا رہا ہے اسے سالانہ 5 لاکھ تک لے جانا چاہتے ہیں، تمام فصلوں نے ریکارڈپیداواردکھائی ہے، نوازشریف اورزرداری دورکے 55 ملین ڈالرہم نے واپس کرنےہیں، معیشت کے تمام اشارےاب مثبت اورمستحکم ہیں، بجلی اور ڈیزل کی کھپت میں کئی گنااضافہ ہواہے، گزشتہ تین سال میں مزید ڈیڑھ لاکھ نئی کمپنیاں بنی ہیں، ملک میں مہنگائی ہے تو گاڑیوں کی فروخت میں کیوں اضافہ ہورہا ہے؟۔فواد چودھری نے مریم نواز،فضل الرحمان اور آصف زرداری کو سیاسی بوناقرار دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ اور پی پی کی لوگوں میں توسیاست ہے نہیں اسی تنخواہ پرکام کرینگے، مریم نوازنےہمیشہ بونگی ہی ماری ہے، فضل الرحمان کا اقتدارمیں آنابدقسمتی کی بات ہے، کےپی میں جےیوآئی کے جیتنےپرمجھےمایوسی ہوئی ہے، ہماری غلطیوں کی وجہ سے جے یو آئی جیت گئی، ٹی ایل پی اور جےیوآئی اقتدارمیں آئیں تو ملک مزیدنیچےجائےگا۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی گفتگوسےلگتاہےانہیں ڈیل نہیں ملی، امیدپوری ہوتی نظرآتی ہےتوفوراپالش لےکرپہنچ جاتےہیں، ڈیل کی امیدپوری نہ ہوتوجلسوں میں الزامات لگاتےہیں۔فواد چودھری نے مزید کہا کہ سیاسی بونےعمران خان پرتنقیدکرکےاپناقدبڑاکرنےکی کوشش کرتےہیں، تحریک انصاف کے ورکرزکافرض ہے عمران خان کے ہاتھ مضبوط کریں، تحریک انصاف کے 3 ارکان آپس میں الیکشن لڑیں گے تو پھر شکست ہی ہوگی، امید ہے پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکن خیبرپختون خوا کے بلدیاتی الیکشن میں شکست سے سبق سیکھ کر اپنے آپ کو منظم کریں گے۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ مسئلہ فلسطین قرار دیدیا
ایران نے امریکا کو اطلاع دی وہ مکمل تباہی کی حالت میں ہے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جو اتحاد نائن الیون کے بعد نظر آیا اس کی آج یوکرین کے دفاع کیلئے ضرورت ہے، شاہ چارلس
ایران کو آبنائے ہرمز کنٹرول کرنے کا پورا حق حاصل ہے: روس
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: تین ججوں کے تبادلوں کی منظوری دے دی گئی
پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
پاک فوج نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد چوکیوں کو تباہ کر دیا
متحدہ عرب امارات کا اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر