کے پی بلدیاتی الیکشن: 60 تحصیل کونسلز اور 4 سٹی کونسلز کے تازہ ترین نتائج

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 19 دسمبر کو صوبے کے 17 اضلاع کی 61 تحصیل کونسلز (چیئرمین) کی نشستوں میں سے 60 اور 5 سٹی کونسلز (میئرز) کی نشستوں میں سے 4 پر پولنگ ہوئی جن کے نتائج تقریباً مکمل ہوچکے ہیں۔چیئرمین تحصیل کونسل کی جس ایک نشست پر پولنگ نہیں ہوئی وہ بنوں کی تحصیل بکا خیل ہے جہاں پولنگ اسٹیشن میں ہنگامہ آرائی کے بعد پولنگ ملتوی کردی گئی تھی۔اس کے علاوہ سٹی کونسل کی بھی ایک نشست ڈی آئی خان پر پولنگ نہیں ہوئی۔ اس نشست پر اے این پی کے امیدوار کو قتل کیے جانے پر پولنگ ملتوی ہوئی۔ یعنی مجموعی طور پر تحصیل کونسلز کی 60 اور سٹی کونسلز کی 4 نشستوں پر انتخابات ہوئے۔17 اضلاع کی 60 تحصیل کونسلز کے نتائج اب تک 60 تحصیل کونسلز میں سے 52 کے نتائج سامنے آچکے ہیں جن میں سے 17 نشستیں جے یو آئی، 14 پی ٹی آئی اور 9 آزاد امیدواروں نے جیتیں جب کہ اے این پی نے 5، ن لیگ نے 3، جماعت اسلامی نے 2، پیپلزپارٹی اور تحریک اصلاحات پاکستان نے ایک ایک نشست حاصل کی۔1 پشاور..ضلع پشاور کی تمام 6 تحصیل کونسلز کے نتائج موصول ہوچکے ہیں جن کے مطابق 4 تحصیل کونسلز پر جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) اور ایک پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جب کہ ایک تحصیل پر عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کامیاب ہوئی۔2 چار سدہ ضلع چار سدہ کی تمام 3 تحصیلوں کے نتائج موصول ہوچکے ہیں جن کے مطابق 2 تحصیلوں پر جے یو آئی اور ایک پر آزاد امیدوار کامیاب ہوا ہے۔3 نوشہرہنوشہرہ کی تینوں تحصیل کونسلز کے نتائج موصول ہوگئے ہیں جن کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی نے ایک اور پاکستان تحریک انصاف نے دو نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔4 خیبرضلع خیبرکی 3 تحصیلوں میں سے 2 کا مکمل نتیجہ موصول ہوچکا ہے جس کے مطابق ایک تحصیل میں پی آئی ٹی اور ایک میں جے یو آئی کامیاب ہوئی ہے۔5 مہمندضلع مہمند کی تینوں تحصیلوں کے مکمل نتائج موصول ہوچکے ہیں جس کے مطابق 2 تحصیلوں میں جے یو آئی اور ایک پر پی ٹی آئی کامیاب ہوئی ہے۔6 مردان ضلع مردان کی تمام 4 تحصیل کونسلز کے مکمل نتائج موصول ہوچکے ہیں۔ مردان کی تین تحصیل کونسلز میں جے یو آئی کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں جبکہ ایک تحصیل میں اے این پی کا امیدوار کامیاب ہوا۔7 صوابی ضلع صوابی کی تمام 4 تحصیلوں کے مکمل نتائج موصول ہوچکے ہیں جن میں سے ایک تحصیل میں ن لیگ، ایک میں پی ٹی آئی، ایک میں جے یو آئی اور ایک میں اے این پی کامیاب ہوئی۔
8 کوہاٹ ضلع کوہاٹ کی 3 تحصیل کونسل میں سے 2 کے مکمل نتائج موصول ہوچکے ہیں جن میں سے کوہاٹ کی ایک تحصیل میں پی ٹی آئی، ایک میں آزادامیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔
9 کرک ضلع کرک کی 3 تحصیلوں میں سے ایک کا بھی مکمل نتیجہ موصول نہیں ہوسکا ہے۔10 ہنگو ضلع ہنگو کی 2 تحصیل کونسلز کے مکمل نتائج موصول ہوچکے ہیں جن میں سے ایک تحصیل میں جے یو آئی اور دوسری میں آزاد امیدوار کامیاب ہوا ہے۔11 بنوںبنوں کی تمام 5 تحصیلوں کے مکمل نتائج موصول ہوچکے ہیں جن میں سے تین تحصیلوں میں پی ٹی آئی، ایک میں جے یو آئی اور ایک میں آزاد امیدوار کامیاب ہوا۔بنوں کی ایک تحصیل بکا خیل میں بلدیاتی انتخابات ملتوی ہوئے۔12 لکی مروت ضلع لکی مروت کی 4 تحصیلوں میں سے 3 کے مکمل نتائج موصول ہوچکے ہیں جن میں سے ایک تحصیل میں جماعت اسلامی اور 2 میں آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔13 ڈی آئی خان ڈی آئی خان کی تمام 5 تحصیل کونسلز کے مکمل نتائج موصول ہوچکے ہیں جن میں سے 2 تحصیلوں پر آزاد امیدوار، ایک میں جماعت اسلامی، ایک میں پیپلزپارٹی اور ایک میں پی ٹی آئی کامیاب ہوئی۔14 ٹانک ضلع ٹانک کی دونوں تحصیلوں کے مکمل نتائج موصول ہوچکے ہیں اور دونوں تحصیلوں میں جے یو آئی کے امیدوار کامیاب قرار پائے۔15 ہری پور ضلع ہری پور کی تمام 3 تحصیلوں کے مکمل نتائج موصول ہوچکے ہیں جن میں سے 2 میں ن لیگ اور ایک میں آزاد امیدوار کامیاب ہوا۔16 بونیر
ضلع بونیر کی 6 تحصیلوں میں سے 5 کے مکمل نتائج موصول ہوچکے ہیں۔ بونیر کی 4 تحصیلوں میں پی ٹی آئی اور ایک میں اے این پی کامیاب ہوئی۔17 باجوڑ ضلع باجوڑ کی 2 تحصیلوں میں سے ایک کے بھی مکمل نتائج موصول نہیں ہوسکے ہیں۔17 اضلاع کے 4 سٹی کونسلز کے نتائج بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں چاروں سٹی کونسلز کے مکمل نتائج سامنے آگئے ہیں جن میں سے 3 میں جے یو آئی اور ایک میں اے این پی کامیاب ہوئی ہے۔1 پشاور پشاور شہر کے میئر کی نشست جے یو آئی کے حصے میں آئی۔2 مردان مردان کے میئر کی نشست عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار نے جیتی ہے۔
3 کوہاٹ کوہاٹ سٹی کے میئر کی نشست پر جے یو آئی کا امیدوار کامیاب ہوا۔4 بنوںبنوں سٹی کونسل کے میئر کی نشست پر جے یو آئی کامیاب ہوئی۔نوٹ: سٹی کونسل کی پانچویں نشست ڈی آئی خان میں تھی جہاں الیکشن نہیں ہوئے۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ مسئلہ فلسطین قرار دیدیا
ایران نے امریکا کو اطلاع دی وہ مکمل تباہی کی حالت میں ہے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جو اتحاد نائن الیون کے بعد نظر آیا اس کی آج یوکرین کے دفاع کیلئے ضرورت ہے، شاہ چارلس
ایران کو آبنائے ہرمز کنٹرول کرنے کا پورا حق حاصل ہے: روس
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: تین ججوں کے تبادلوں کی منظوری دے دی گئی
پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
پاک فوج نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد چوکیوں کو تباہ کر دیا
متحدہ عرب امارات کا اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر