عمران عوام کی جان چھوڑدیں اور تھوڑی سی جو عزت ہے وہ بچاکے چلےجائیں: مریم

اسلام آباد: (نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہےکہ عمران خان عوام کی جان چھوڑدیں اور تھوڑی سی جوعزت ہے وہ بچاکے چلےجائیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ کےباہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ وہی نیب جو روزانہ سماعت کی درخواست دے رہا تھا اب التوا مانگ رہا ہے، نیب کے پاس میرے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے، نیب کے پاس جھوٹ تھا، اس لیے التوا مانگ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے اب تو کوئی پی ٹی آئی کا ٹکٹ لینے والا نہیں رہے گا، میرا مشورہ ہے پی ٹی آئی کا ٹکٹ لینے والے ہیلمٹ پہن کے جائیں کیونکہ پی ٹی آئی کا ٹکٹ رسوائی کا نشان ہے۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ یہ حکومت ایک کے بعد ایک ضمنی انتخاب ہاری ہے، یہ پہلی سٹنگ حکومت ہے جو ایک کے بعد ایک ضمنی انتخاب ہاری ہے، لاہور میں یہ سامنا کرنے کے قابل نہیں تھے، کوئی تھوڑی سی بھی عزت والا ہو تو خداحافظ کہہ کر چلاجائے، عمران خان عوام کی جان چھوڑدیں اور تھوڑی سی جوعزت ہے وہ بچاکے چلےجائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے عوام کو مہنگائی میں پیس کر رکھ دیا ہے اور لوگوں کی زندگیاں عذاب کردی ہیں، کے پی کے اپنے گھر میں اتنی شرم ناک بد ترین شکست ہوئی، عمران خان کو چاہیے ابھی بھی موقع ہے عوام کی جان چھوڑ دیں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ شہبازشریف ہماری پارٹی کے صدر ہیں اور انتہائی سینئر ہیں، جب وقت آئے گا تو جماعت فیصلہ کرے گی، سب پارٹی رہنماؤں نے فیصلے کا اختیار نوازشریف کو دیا ہوا ہے، وقت آئے گا تو پارٹی کی مشاورت سے نوازشریف فیصلہ کریں گے ، ہم سب شہبازشریف کے ساتھ کھڑے ہوں گے اور ان کی سپورٹ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف وطن آنے کو بے چین ہیں،ان کا ملک ان کی مٹی ہے، جلد واپس آئیں گے۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کو کے پی کے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیتی ہوں، مولانا کی فتح ہماری فتح ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر