بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کا مقابلہ پی ٹی آئی سے ہوا، شبلی فراز

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں زیادہ علاقوں میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا مقابلہ پی ٹی آئی سے ہوا، اگر ایسا نہیں ہوتا تو ہم 14 اضلاع میں کامیاب ہوسکتے تھے۔پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ اس انتخابات سے ہم نے سبق حاصل کیا ہے، بلدیاتی انتخابات کے آئندہ مرحلے میں حکمت عملی تبدیل کریں گے، پارٹی نظم و ضبط کو ہرصورت برقرار رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک مقبول پارٹی ہے، بہت سے لوگوں کو ٹکٹ دیے گئے، ہمیں ایک موقع ملا ہے کہ اپنی حکمت عملی بدلیں، خامیوں کو دور کریں گے، خوشی ہے انتخابات پرامن طریقے سے ہوئے، بلدیاتی انتخابات میں جو واقعات ہوئے ہیں، نہیں ہونے چاہیے تھے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے نیچے کے اسٹریکچر کو متحرک کریں گے، پارٹی کے ورکروں کو اوپر لائیں گے، تحریک انصاف کو کچھ جگہ پر کامیابی ہوئی ہے، ہم کارکنوں کو متحرک نہیں کرسکے تھے، ہمیں دیکھنا ہوگا کہ حکمت عملی میں کیا کمزوری تھی۔وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان کا نظریہ ہے کہ الیکشن میں شفافیت ہو، الیکشن کے ایشوز کو دیکھنے کیلئے کمیٹی بنی ہے جو تمام معاملات دیکھے گی۔شبلی فراز نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں 5 لوگ جاں بحق ہوئے، دو لوگ ذاتی دشمنی پر قتل ہوئے، بلدیاتی الیکشن میں گلی محلوں میں تصادم کا خطرہ ہوتا ہے، ماضی کے مقابلوں میں الیکشن میں اتنی ہنگامہ آرائی نہیں ہوئی، ہنگامہ آرائی کا ایک بھی واقعہ نہیں ہونا چاہئے تھا۔وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ شوکت ترین کو وزیر خزانہ بنانے کیلئے سینیٹر منتخب کرانا ضرورت ہے،اپوزیشن کل کا پڑھا ہوا اخبار ہے، اپوزیشن کے پاس کوئی متبادل پروگرام نہیں ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر