یونیورسٹی کانووکیشن، خاتون پروفیسر کا شہباز گل سے ڈگری لینے سے انکار

لاہور(نیشنل ٹائمز)لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کے 16ویں کانووکیشن میں ڈاکٹرفوزیہ نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹرشہباز گل سے ڈگری لینے سے انکار کر دیا۔ڈاکٹرشہباز گل کانووکیشن کے دوسرے روز سیشن میں مہمان خصوصی تھے۔ ایسوسی ایٹ پروفیسر پولیٹیکل سائنس سمن آباد کالج ڈاکٹر فوزیہ کو پی ایچ ڈی کو ڈگری دی جانا تھی۔ ڈآکٹر فوزیہ نے ڈگری نہ لینے کے حوالے سے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر شہباز گل کانووکیشن میں مہمان خصوصی بننے کے لائق نہیں اس لئے ان سے ڈگری وصول نہیں کروں گی۔ دوسری جانب سرونگ سکولز ایسوسی ایشن کے صدر رضا الرحمن نے کہاہے کہ صدر مملکت اور وزیراعظم سے اپیل ہے کہ حکومت تعلیم دوست پالیسی اپناتے ہوئے چالیس لاکھ بچوں کے پڑھنے کابنیادی حق انہیں واپس دے،کنٹونمنٹ بورڈ زکے قانون میں تبدیلی کی جائے اور42 کنٹونمنٹ بورڈ زکی جانب سے 30 ہزار پرائیویٹ سکولوں کو خالی کرنے کے نوٹسزواپس لئے جائیں، اس اقدام سے نہ صرف لاکھوں کی تعداد میں بچے تعلیم سے محروم ہو جائیں گے بلکہ لاکھوں کی تعداد میں اساتذہ اوردیگر عملہ بھی بیروزگار ہو جائے گا۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے سرونگ سکولز ایسوسی ایشن کے مرکزی عہدیداران کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 42 کنٹونمنٹ بورڈز کی جانب سے 30 ہزار پرائیویٹ سکولوں کو خالی کرنے کے نوٹس جاری کرناافسوسناک عمل ہے، ان تعلیمی اداروں میں 40 لاکھ بچے زیر تعلیم ہیں جبکہ تین لاکھ سے زائد اساتذہ اوردیگر عملہ فرائض سر انجام دے رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان سے اپیل ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ زکے قانون میں تبدیلی کی جائے اور ان چالیس لاکھ بچوں کو پڑھنے کا حق ادا کیا جائے تاکہ مستقبل میں یہ بچے ملک اور قوم کے لئے اپنی خدمات انجام دے سکیں۔انہوں نے کہا کہ پہلے ہی کورونا وباء کی وجہ سے بچے پڑھا ئی سے دور رہیں اور تعلیم کا بہت نقصان ہو چکا ے اور اس اقدام سے مزید تعلیم کا نقصان ہو گا۔موجودہ حالات میں ہم تعلیمی میدان میں مزید کسی بھی قسم کے نقصان کے متحمل نہیں ہو سکتے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر