ایوبیہ، نتھیا گلی، چھانگلہ گلی اور مشک پوری کی پہاڑی چوٹیاں برف سے ڈھک گئیں، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ایوبیہ، نتھیا گلی، چھانگلہ گلی اور مشک پوری کی پہاڑی چوٹیاں برف سے ڈھک گئیں، بٹگرام، بالاکوٹ اور مری آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں بارش اور برفباری ،لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق کوہسار مری میں ہلکی برفباری اور ژالہ باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ، سڑکیں سفید ہوگئیں، مری میں سیاحوں نیے ڈیرے ڈال لئے، ایوبیہ، نتھیا گلی، چھانگلہ گلی اور مشک پوری کی پہاڑی چوٹیوں پر بھی برفباری ہوئی۔بٹگرام کے میدانی علاقوں میں بارش، پہاڑوں پر برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ، سرد ہوائیں چلنے لگیں۔آزادکشمیر کے ضلع باغ میں بارش اور برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا جبکہ لینڈ سلائیڈنگ اور برفباری سے بیشتر رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں۔باغ کے بالائی مقامات ،درہ حاجی پیر، نیزہ گلی ، سدھن گلی، گنگاچوٹی اور دیگر مقامات پر برفباری کا سلسلہ جاری رہا۔ناران ،کاغان میں بھی بارش اور برفباری سے رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں، ضلعی انتظامیہ نے ناران شہر میں سیاحوں کی آمدو رفت پر مئی تک پابندی عائد کر دی۔ ناران میں تمام ہوٹلز اور مارکیٹیں مکمل بند کر دی گئیں،ناران بابوسر ٹاپ کے سفر پر بھی پابندی عائد، سیاح شوگراں اور کاغان تک محدود ہو گئے۔ انتظامیہ نے ناران میں بجلی، پانی ، ہسپتال اور موبائل سروس بند کر دی ،علاقہ مکین دوسرے علاقوں میں منتقل ہو گئے۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ مسئلہ فلسطین قرار دیدیا
ایران نے امریکا کو اطلاع دی وہ مکمل تباہی کی حالت میں ہے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جو اتحاد نائن الیون کے بعد نظر آیا اس کی آج یوکرین کے دفاع کیلئے ضرورت ہے، شاہ چارلس
ایران کو آبنائے ہرمز کنٹرول کرنے کا پورا حق حاصل ہے: روس
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: تین ججوں کے تبادلوں کی منظوری دے دی گئی
پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
پاک فوج نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد چوکیوں کو تباہ کر دیا
متحدہ عرب امارات کا اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر