کراچی میں رواں موسم کی سرد ترین شب

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گزشتہ رات رواں موسمِ سرما کی سرد ترین شب رہی۔محکمۂ موسمیات کے مطابق گزشتہ شب شہرِ قائد میں کم سے کم درجۂ حرارت 10 اعشاریہ 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم خشک اور رات سرد رہنے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 9 سے 11 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ شہر میں شمال مشرق کی سمت سے 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ صبح میں ہوا میں نمی کا تناسب 26 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ مسئلہ فلسطین قرار دیدیا
ایران نے امریکا کو اطلاع دی وہ مکمل تباہی کی حالت میں ہے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جو اتحاد نائن الیون کے بعد نظر آیا اس کی آج یوکرین کے دفاع کیلئے ضرورت ہے، شاہ چارلس
ایران کو آبنائے ہرمز کنٹرول کرنے کا پورا حق حاصل ہے: روس
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: تین ججوں کے تبادلوں کی منظوری دے دی گئی
پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
پاک فوج نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد چوکیوں کو تباہ کر دیا
متحدہ عرب امارات کا اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر