کراچی: مکہ ٹیرس کے یوٹیلٹی کنکشن کاٹنے کا حکم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سندھ ہائی کورٹ نے مکہ ٹیرس کے بجلی، گیس، پانی کے کنکشن کاٹنے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ غیر قانونی تعمیرات کو گرا کر 12 جنوری تک عمل درآمد رپورٹ دی جائے۔
کراچی میں پریڈی تھانے کی حدود میں واقعے مکہ ٹیرس مکینوں کی جانب سے خالی نہ کرنے سے متعلق کیس کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔سندھ ہائی کورٹ نے کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 10 نومبر کو تحریری فیصلے میں واضح حکم دیا جاچکا ہے، واضح حکم کے باوجود فیصلے پر عمل نہیں ہوا ہے، بتایا گیا ہے کہ 12 میں سے 8 مکینوں نے ابھی تک فلیٹ خالی نہیں کیے ہیں۔عدالت نے کیس میں کہا کہ ایس بی سی اے یوٹیلیٹی سروس دینے والے اداروں سے رابطہ کرے، عمارت کے بجلی، گیس، پانی کے کنکشن منقطع کرائے جائیں اور اگر ضرورت ہو تو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد بھی لی جائے۔
ہائیکورٹ نے حکام سے 12 جنوری تک عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ مسئلہ فلسطین قرار دیدیا
ایران نے امریکا کو اطلاع دی وہ مکمل تباہی کی حالت میں ہے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جو اتحاد نائن الیون کے بعد نظر آیا اس کی آج یوکرین کے دفاع کیلئے ضرورت ہے، شاہ چارلس
ایران کو آبنائے ہرمز کنٹرول کرنے کا پورا حق حاصل ہے: روس
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: تین ججوں کے تبادلوں کی منظوری دے دی گئی
پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
پاک فوج نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد چوکیوں کو تباہ کر دیا
متحدہ عرب امارات کا اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر