حکومت کا جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین پر ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): حکومت نے جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین پر ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس میں کہا کہ جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کیخلاف ہتک عزت کا کرمنل کیس فائل کر رہے ہیں۔ جن ٹی وی چینلز نے بغیر تصدیق کے بیان چلایا ان کو بھی نوٹسز دے رہے ہیں۔ آزادی رائے کے ساتھ ذمہ داری کا حق بھی آتا ہے لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا وزیراعظم کی ذات کو جس طرح نشانہ بنایا گیا وہ قابل مذمت ہے۔ یہاں وزیراعظم کی عزت بھی محفوظ نہیں ہے۔چیف ایگزیکٹو کےلئے میڈیا رولزنہیں توعام آدمی کے لئے کیا ہوں گے۔ ملک کے اعلی ترین سول افسران، فوج کے جرنل، عدلیہ اوراداروں کیخلاف سوچی سمجھی مہم چلائی جاتی ہے۔وزیراطلاعات کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ میڈیا کی آزادی کوایک خاص مہم کے لئے استعمال کا جارہا ہے۔ وزیراعظم کے گھرکے اخراجات کے حوالے سے باتیں کی گئیں۔ ایک نیا مسخرہ آیا ہے وجیہہ الدین اس نے بیان دیا جسے بغیرتصدیق چلایا گیا۔ دیگرملکوں میں قوانین ہیں اورجرمانے بھی ہوتے ہیں ۔ اگرقوانین نہں لائیں گے تو فیک نیوز کی بنیاد پرپاکستان کا نظام کمزورسے کمزورترہوگا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر