سانحہ اے پی ایس ایسا زخم ہے جس سے آج بھی خون ٹپک رہا ہے: آصف زرداری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ سانحہ اے پی ایس ایسا زخم ہے جس سے آج بھی خون ٹپک رہا ہے۔سانحہ اے پی ایس کی برسی پر اپنے پیغام میں آصف علی زرداری نے مطالبہ کیا کہ معصوم شہیدوں کے قاتلوں، منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کو کٹہرے میں لایا جائے۔آصف زرداری نے کہا کہ جب تک مجرموں کو سزا نہیں دی جاتی قوم معصوم شہیدوں کی مقروض رہے گی، سانحہ اے پی ایس ایسا زخم ہے جس سے آج بھی خون ٹپک رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان دہشتگردوں کو نیست و نابود کرنے کا عہد تھا، افسوس قوم سے کیے ہوئے عہد پر من و عن عمل نہیں ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ ریاست کو یہ حق نہیں کہ وہ معصوم انسانوں کے قاتلوں کو معاف کرے، دہشتگردوں سے مذاکرات ریاست کو کمزور اور شرمندہ کرنے کے مترادف ہے۔سابق صدر نے کہا کہ فوج کے بہادر بیٹوں کو سلام جنہوں نے دھرتی کی خاطر جانوں کا نذرانہ دیا، پولیس اور سکیورٹی اداروں کے بہادر افسران کو بھی سلام پیش کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ دہشتگرد کسی طور بھی معافی کے مستحق نہیں ہیں، موقع ملا تو دہشتگردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لاکر عبرت ناک سزا دی جائے گی اور وطن سے دہشتگردوں کا ایسے صفایا کیا جائے گا جیسے سوات میں کیا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر