ایک سے زائد میٹر رکھنے والے بجلی کے گھریلو صارفین کے اضافی کنکشن منقطع کرنے کا فیصلہ

لاہور (نیشنل ٹائمز)پاور ڈویژن اسلام آباد نے ملک بھر کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے تمام وہ بجلی صارفین جنہوں نے اپنے گھروں میں ایک سے زائد بجلی کے میٹر نصب کروا رکھے ہیں کے کنکشن منقطع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں پاور ڈویژن نے لیسکو سمیت بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کو مراسلے جاری کردئیے ہیں۔ پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ ایک ہی گھر میں خلاف ضابطہ ایک سے زائد میٹر لگانے پر صارفین فائدہ اٹھاتے ہیں جبکہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو استعمال شدہ بجلی کے کم شرح کے بل کےباعث نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لیسکو ذرائع کے مطابق کسی بھی گھر میں ایک سے زائد میٹر لگانے کے لئے قواعد و ضوابط واضح ہے کہ جس کے تحت اس گھر کے دو داخلی دروازوں کا ہونا ضروری ہے اس کے ساتھ ساتھ دونوں میٹروں کی وائرنگ کا الگ الگ ہونا ضروری ہے جبکہ اس گھر میں سوئی گیس کے بھی دو الگ الگ میٹر ہونے چاہئیں۔ ذرائع کے مطابق لاہور میں ایک سے زائد میٹر رکھنے والے صارفین کی تعداد لاکھوں میں ہیں جن کی فہرستوں کی تیاری کا کام شروع کردیا گیا ہے جبکہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں ایک سے زائد میٹر رکھنے والے بجلی صارفین کی فہرست تیار کر کے پاور ڈویژن کو ارسال کریں گی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر