عمران نیازی نے ایمانداری کا ڈھونگ رچا کر لوگوں بیوقوف بنایا، شازیہ مری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی اطلاعات سیکریٹری و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا کہ عمران احمد نیازی اپنے گھر کا خرچہ چلانے والوں کو نوازتے گئے اور عوام کا تیل نکالتے رہے ہیں ، یہ کہاں کی ایمانداری ہے کہ آپکے گھر کا خرچ اور دیگر اخراجات کسی اور کی کمائی سےہوں جبکہ عمران نیازی نے ایمانداری کا ڈھونگ رچا کر لوگوں بیوقوف بنایا ہے۔ ان باتوں کا اظہار آج انہوں نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا۔ شازیہ مری نے کہا کہ جس شخص نے کبھی اپنا خرچ نہ اٹھایا ہو اور اپنے بچوں کی فیس نہ بھری ہو اسے عوام کی کیا فکر ہوگی، عمران نیازی نے تو سرکاری دورے کے دوران ملنے والی گھڑی بھی بیچ دی جبکہ آج ملک مالی بحران کا شکار ہے اور قومی خزانے پر آئی ایم کا راج ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کا سونامی ہے اور نااہل حکومت ایک نیا منی بجٹ لانے کی تیاری کر رہی ہے ، منی بجٹ کے ذریعے عوام کا مزید تیل نکالا جائے گا۔ شازیہ مری نے کہا کہ عوام کو رولانے والا عمران نیازی یہ بھول گیا ہے کہ عوام کو حساب دینا ہوگا جبکہ گوادر کے ماہیگیر ہوں، یا زراعت سے تعلق رکھنے والے کاشتکار اور کسان، آج کوئی بھی ان سے خوش نہیں ہے اور آج ملک میں مافیا کا راج ہے ،انکے سرپرست سلیکٹڈ وزیراعظم عمران احمد نیازی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو بلاول بھٹو زرداری جیسے جرتمند لیڈر کی ضرورت ہے اورانشااللہ جلد ہم اس نالائق حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرینگے اور ملک کی عوام بلاول بھٹو کو اگلا وزریرِاعظم بنائے گی ۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر