سعودی عرب میں سلمان خان کے میوزیکل کنسرٹ نے دھوم مچا دی

ریاض سعودی (نیشنل ٹائمز)عرب میں پہلی بار کسی بھارتی اداکار نے میوزیکل کنسرٹ پیش کیا ہے اور یہ اعزاز دبنگ اسٹار سلو بھائی کے ہاتھ آیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکار سلمان خان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر ریاض پہنچے ہیں جہاں اداکار کا سرکاری سطح پر پْرتپاک استقبال کیا گیا۔میوزیکل کنسرٹ کے لیے سلمان خان کے ساتھ بالی وڈ کے ممتاز ستارے شلپا شیٹھی، جیکولین فرنینڈس اور دیگر ساتھی فنکار بھی آئے ہیں۔آئے تو دبنگ اسٹار میوزیکل کنسرٹ کے لیے تھے تاہم اس سے قبل سلمان خان کےہاتھوں کا نقش بھی لیا گیا جو ریاض کی مصروف ترین شاہراہ پر نصب کیا جائے گا۔سلمان خان کے میوزیکل کنسرٹ میں 80 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی اور جب دبنگ اسٹار نے انٹری دی تو ہزاروں شائقین نے دیوانہ وار محبت کا اظہار کیا۔بھارتی اداکار نے اپنی پرفارمنس سے مداحوں کے جیت لیے اور اس موقع کو تاریخی قرار دیا۔ مداحوں نے بھی اپنے پسندیدہ اداکار سے والہانہ وابستگی کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں وڑن 2023 کے تحت سیاحت اور ثقافت کو خاص اہمیت دی گئی ہے اور اس سے قبل معروف گلوکار جسٹن بیبر نے بھی 6 دسمبر کو ریاض میں کنسرٹ کیا تھا جس میں 70 ہزار افراد نے شرکت کی تھی



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر