‘رانا شمیم کا حلف نامہ اور ثاقب نثار کی لیک آڈیو سچ ہوئی تو حکومت گر جائے گی’

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کے صاحبزادے احمد حسن رانا کا کہنا ہے کہ ان کے والد کو اگلی سماعت پر حلف نامہ لازمی جمع کرانا ہوگا۔جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے احمد حسن رانا نے کہا کہ اگر والد نے اگلی سماعت پر حلف نامہ جمع نہ کرایا تو ان پر توہینِ عدالت لگ جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اگر رانا شمیم کا حلف نامہ اور ثاقب نثار کی لیک آڈیو سچ ثابت ہوگئی تو عمران خان کی حکومت گر جائے گی۔احمد حسن رانا کا کہنا تھا کہ ان کے والد ان سے مشورہ کرتے تو وہ یہی کہتے کہ ساڑھے تین سال بعد حلف نامہ جمع مت کرائیں کیوں کہ بہت دیر ہوچکی ہے لیکن سچ تو 3 کیا 10 سال بعد بھی سامنے آجائے تو کیس دوبارہ کھل سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ فیصل واوڈا، فواد چوہدری، مراد سعید، اٹارنی جنرل انور منصور خان سمیت دیگر حضرات جو میرے والد صاحب کے بارے میں باتیں کررہے ہیں ، ان سے پوچھیں کہ ان کی چیخیں کیوں نکل رہی ہیں؟ احمد حسن رانا کا کہنا تھا کہ میرا سوال ہے کہ کیا یہ لوگ ثاقب نثار کے خاندان کے لوگ ہیں یا یہ ان کے وکیل ہیں؟



  تازہ ترین   
پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ مسئلہ فلسطین قرار دیدیا
ایران نے امریکا کو اطلاع دی وہ مکمل تباہی کی حالت میں ہے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جو اتحاد نائن الیون کے بعد نظر آیا اس کی آج یوکرین کے دفاع کیلئے ضرورت ہے، شاہ چارلس
ایران کو آبنائے ہرمز کنٹرول کرنے کا پورا حق حاصل ہے: روس
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: تین ججوں کے تبادلوں کی منظوری دے دی گئی
پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
پاک فوج نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد چوکیوں کو تباہ کر دیا
متحدہ عرب امارات کا اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر