وی وی آئی پی ائیر کرافٹ کیلئے 33 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وی وی آئی پی ائیر کرافٹ کے لیے 33 کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری دے دی۔ای سی سی کا اجلاس وزیر اقتصادی امور عمر ایوب کی صدارت میں ہوا جس میں کئی اہم پالیسیز کی منظوری مؤخر کردی گئی۔اجلاس میں آٹو انڈسٹری ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ پالیسی 26-2021 کی منظوری مؤخر کر دی گئی۔ اس کے علاوہ ایس ایم ای پالیسی 2021-25 کی منظوری بھی مؤخر کردی گئی اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی درخواست کی گئی۔اجلاس میں لسبیلا اور سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کے زیرو ریٹڈ انڈسٹریل صارفین کے لیے رعایتی ٹیرف کے طریقہ کار کی منظوری دی گئی۔اس کے علاوہ ای سی سی نے سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کو یونائیٹڈ انرجی سے گیس خریدنے کی منظوری بھی دی۔ای سی سی نے وی وی آئی پی ائیر کرافٹ کے لیے 33 کروڑ روپے اور وزارت داخلہ کے لیے 8 کروڑ 40 لاکھ روپے کی ضمنی گرانٹس کی منظوری بھی دی۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ مسئلہ فلسطین قرار دیدیا
ایران نے امریکا کو اطلاع دی وہ مکمل تباہی کی حالت میں ہے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جو اتحاد نائن الیون کے بعد نظر آیا اس کی آج یوکرین کے دفاع کیلئے ضرورت ہے، شاہ چارلس
ایران کو آبنائے ہرمز کنٹرول کرنے کا پورا حق حاصل ہے: روس
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: تین ججوں کے تبادلوں کی منظوری دے دی گئی
پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
پاک فوج نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد چوکیوں کو تباہ کر دیا
متحدہ عرب امارات کا اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر