آصف ‏زرداری کا نواز شریف کے بارے میں بیان افسوس ناک ہے، شہباز شریف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے نواز شریف کے بارے میں آصف ‏زرداری کے بیان کو افسوس ناک قرار دے دیا۔شہباز شریف نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے بیان پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‏زرداری صاحب کا نواز شریف کے بارے میں بیان افسوس ناک ہے، ‏میاں صاحب کی پاکستان کے ساتھ غیر متزلزل وابستگی ہمیشہ ناقابل تردید رہی ہے، ‏نواز شریف کو کن حالات میں بیرون ملک جانا پڑا آپ جانتے ہیں۔یہ بھی پڑھیں: انتخابات میں کامیابی کی طرف جا رہے تھے لیکن دھاندلی سے چھین لیا گیا، آصف زرداری شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ‏ہمیں ایسے ریمارکس سے گریز کرنا چاہیے اور ‏سب کو مل کر ملک کی بہتری کے لیے کام کرنا چاہیے۔واضح رہے کہ لاہور میں حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخابات میں زیادہ ووٹ حاصل کرنے کی خوشی میں 6 دسمبر کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے ن لیگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اپنے ان سیاسی مخالفین سے ہر جگہ لڑیں گے جو پاکستان مخالف ہیں، جو اس دھرتی میں نہیں مرنا چاہتا اس کا یہاں کیا ہے؟ ’دنیا پاکستان کو توڑنا چاہتی ہے مگر ہم بچائیں گے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر