کورونا کا نیا ویرینٹ اومیکرون پاکستان پہنچ گیا، کراچی میں پہلے کیس کی تصدیق

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)دنیا بھر میں پھیلا کورونا کا خطرناک ویرینٹ اومی کرون کا پہلا کیس پاکستان میں بھی رپورٹ ہوگیا۔محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں اومی کرون ویرینٹ کے پہلے کیس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں اومی کرون ویرینٹ کا پہلا کیس ایک نجی اسپتال میں رپورٹ ہوا ہے۔محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ خاتون میں اومی کرون ویرینٹ کی تصدیق 8 دسمبر کو ہوئی، متاثرہ خاتون میں کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں اور وہ ویکسی نیٹڈ بھی نہیں ہیں تاہم وہ گھر پر قرنطینہ میں ہیں۔دوسری جانب قومی ادارہ صحت کی جانب سے وضاحتی بیان کہا گیا ہے کہ پاکستان میں اومی کرون کی موجودگی کے حوالے سے میڈیا پر آنے والی اطلاعات کے حوالے سے وضاحت کی جاتی ہے کہ کراچی سے رپورٹ ہونے والے اومی کرون ویرینٹ کے مشتبہ کیس کی تاحال تصدیق نہیں ہوئی، اس کا مکمل جینوم سیکوئینس ٹیسٹ ہونا باقی ہے، جسے نمونہ حاصل کرنے کے بعد انجام دیا جائے گا تاہم عالمی حالات کی روشنی میں عوام سے پرزور اپیل کی جاتی ہے کہ وہ جلد از جلد ویکسین لگوائیں۔واضح رہے کہ اب تک ایشیا، افریقا، مشرقِ وسطیٰ، یورپ اور امریکا میں کورونا کے نئے ’اومیکرون ویرینٹ‘ کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ یہ مزید ملکوں میں ظاہر ہوتا جارہا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر