سربراہ تحریک لبیک سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول کی فہرست سے خارج

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ علامہ سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے 487 افراد کے نام فورتھ شیڈول کی فہرست سے نکالے گئے ہیں جس میں ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کا نام بھی شامل ہے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول سے نکالنے کے لیے ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹیوں نے اپنی سفارشات پیش کی تھیں۔حکومت پنجاب کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فورتھ شیڈول سے نام نکالنے کے لیے متعلقہ اضلاع کی پولیس رپورٹ پر کارروائی کی گئی اور اب تک تحریک لبیک پاکستان کے 577 افراد کے نام فورتھ شیڈول کی فہرست سے نکالے جا چکے ہیں۔یاد رہے کہ 16 اپریل 2021 کو علامہ سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر