حلفیہ کہتا ہوں ٹی ایل پی سے معاہدے کا علم نہیں: شیخ رشید

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے حلفیہ کہتا ہوں کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کیساتھ ہونے والے معاہدے کا مجھے علم نہیں ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا اسپیکر نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ملتوی کرنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا ہو گا، اتحادیوں کے گلے شکوے ہوتے ہیں، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آگے چلا گیا ہے تو اچھی بات ہے، بہتری کی بات ہو گی۔انہوں نے مزید کہا کہ میں مذاکرات کا حامی ہوں، تمام لوگوں سے مذاکرات کرنے چاہئیں، میں پہلے دن سےٹی ایل پی کے ساتھ مذاکرات کا حامی تھا، میں خون ریزی یا خون خرابے کا حامی نہیں ہوں۔ٹی ایل پی کے ساتھ معاہدے کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ جب لفافہ کھلے گا تو پوری قوم کو پتہ چل جائے گا کہ کیا معاہدہ ہوا ہے، میں حلفیہ کہتاہوں کہ مجھے نہیں پتا ٹی ایل پی کے ساتھ کیا معاہدہ ہوا ہے، ٹی ایل پی کے ساتھ ہونے والے پہلے معاہدے میں شامل تھا اور اپنے دستخط پر قائم ہوں۔گزشتہ روز سپریم کورٹ میں ہونے والی سماعت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کل سپریم کورٹ میں سادھوکی میں ہلاک ہونے والوں کی بات ہوئی، وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور نے اچھی بات کی ہے کہ اگر سپریم کورٹ نے انہیں بلایا تو جانے کے لیے تیار ہیں۔وزیراعظم سے متعلق سوال پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان ان شا اللہ پانچ سال پورے کریں گے، میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں اور یہی دعا ہےکہ وہ 5 سال پورےکریں۔افغانستان کی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ افغانستان میں پندرہ روز بعد سردی آرہی ہے، بچے بھوک سے مر رہے ہیں، مسلمان کے پڑوس میں بچے بھوک سے مریں تو مسلمان سو نہیں سکتا، ہمیں افغان عوام کی مدد کرنا ہو گی ورنہ افغانستان کے اثرات براہ راست پاکستان پر پڑیں گے۔



  تازہ ترین   
آصف علی زرداری اور شہباز شریف کا وائٹ ہاؤس فائرنگ واقعے پر اظہارِ تشویش، امریکی صدر کے محفوظ رہنے پر اطمینان
آصف علی زرداری کا چرنوبل حادثے کے 40 سال مکمل ہونے پر پیغام
وائٹ ہاؤس میں پریس ڈنر کے دوران فائرنگ، امریکی صدر محفوظ رہے، حملہ آور پکڑا گیا
امریکی بحریہ کی کارروائی، بحیرہ عرب میں ایران کا ایم وی سیون جہاز روک لیا
جارحیت کی تو سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا، ایرانی فوج کا امریکا کو انتباہ
وزیراعظم شاندار، فیلڈ مارشل فنٹاسٹک، ایران بات کرنا چاہتا ہے تو فون کر سکتا ہے: ٹرمپ
عباس عراقچی دورہ عمان کے بعد دوبارہ پاکستان آئیں گے، ایرانی میڈیا
چین نے پاکستانی سیٹلائٹ پی آر ایس سی- ای او تھری لانچ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر