اپوزیشن کا نیب آرڈی ننس کو پارلیمنٹ اور عدالت کے ذریعے روکنے کا اعلان

اسلام آباد:(نیشنل ٹائمز) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ نیب آرڈی ننس کو ہر صورت روکیں گے اس کے خلاف پارلیمنٹ میں بھی اقدامات کریں گے اور عدالت سے بھی رجوع کریں گے۔یہ بات انہوں ںے اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کے اعزاز میں سینیٹ کے بینکوئٹ ہال میں دیے گئے عشایے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ عشائیہ میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور دیگر نے شرکت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ اس حکومت نے 22 کروڑ عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے، ہم نے فیصلہ کرکے مہنگائی کے خلاف اور نیب آرڈی ننس کے خلاف کمر کس لی ہے، متحدہ اپوزیشن پارلیمان میں اور پارلیمان سے باہر بھرپور احتجاج کرے گی، مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں ریلیاں نکالی جائیں گی حتی کہ حکومت کے خلاف ہر فورم پر احتجاج کریں گے۔صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ عمران نیازی این آر او لینا چاہتا ہے، نیب آرڈی ننس کو ہر صورت روکیں گے، پارلیمان میں بھی اور عدالت کے ذریعے بھی، ہم عوامی قوت کے ساتھ ملک کو صحیح معنوں میں آگے لے کر جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ چکمہ دے کر مشترکہ اجلاس کے ذریعے قانون سازی کرے لیکن ہم اسے روکیں گے۔ اس موقع پر انہوں ںے اپنی جماعت کے تمام اراکین کو مشترکہ اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پارلیمان میں اپوزیشن کی تمام سیاسی جماعتیں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی قیادت میں متحد ہیں، آج متحدہ اپوزیشن نے ایوان میں حکومت کو شکست دی، اپوزیشن کا اتحاد ہی حکومت کو شکست دے سکتا ہے، پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں پیپلز پارٹی متحدہ اپوزیشن کے ساتھ فعال کردار ادا کرے گی۔دریں اثنا پارلیمان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ملک کا معاشی بحران ہے، پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کی وجہ سے تاریخی مہنگائی، غربت اور بے روزگاری کا سامنا کرتے ہوئے عوام مشکل میں ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی نے ہر فورم پر ہمیشہ پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کے نتیجے میں مہنگائی کے طوفان سمیت معاشی بحران کے مسئلے کو اٹھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن نے آج ایک بار پھر قومی اسمبلی میں ووٹوں سے حکومت کو شکست دی، آج متحدہ اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی میں ووٹوں سے حکومت کو شکست دینا ایک اچھا اعشاریہ ہے کہ مستقبل میں ہم حکومت کو شکست دیتے رہیں گے۔



  تازہ ترین   
آصف علی زرداری اور شہباز شریف کا وائٹ ہاؤس فائرنگ واقعے پر اظہارِ تشویش، امریکی صدر کے محفوظ رہنے پر اطمینان
آصف علی زرداری کا چرنوبل حادثے کے 40 سال مکمل ہونے پر پیغام
وائٹ ہاؤس میں پریس ڈنر کے دوران فائرنگ، امریکی صدر محفوظ رہے، حملہ آور پکڑا گیا
امریکی بحریہ کی کارروائی، بحیرہ عرب میں ایران کا ایم وی سیون جہاز روک لیا
جارحیت کی تو سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا، ایرانی فوج کا امریکا کو انتباہ
وزیراعظم شاندار، فیلڈ مارشل فنٹاسٹک، ایران بات کرنا چاہتا ہے تو فون کر سکتا ہے: ٹرمپ
عباس عراقچی دورہ عمان کے بعد دوبارہ پاکستان آئیں گے، ایرانی میڈیا
چین نے پاکستانی سیٹلائٹ پی آر ایس سی- ای او تھری لانچ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر