ملالہ یوسفزئی اور عصر ملک کی ملاقات کہاں ہوئی؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی اور ان کے شوہر عصر ملک کی ملاقات کے حوالے سے تفصیلات سامنے آئی ہیں۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتےہوئے سینئر اسپورٹس جرنلسٹ عبدالماجد بھٹی نے بتایا کہ ’ملالہ کے شوہر عصر ملک کا تعلق لاہور کی پنجابی فیملی سے ہے اور وہ مڈل کلاس کے نوجوان ہیں‘۔انہوں نے بتایا کہ ’ملالہ اور عصر ملک کی ملاقات دو سال پہلے برمنگھم میں اس وقت ہوئی جب پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچز جاری تھے‘۔عبدالماجد بھٹی کے مطابق ’پاکستان کرکٹ بورڈ میں آنے سے پہلے عصر ملک ملتان سلطانز کے جنرل منیجر آپریشن تھے، ان کی ملالہ سے دو سال پہلے دوستی ہوئی تھی اور پچھلے کچھ مہینوں سے عصر ملک نے اچانک برطانیہ جانا شروع کردیا تھا‘۔سینئر صحافی نے مزید بتایا کہ’ کرکٹ بورڈ کے لوگوں کو اس وقت حیرانی کا سامنا کرنا پڑا جب عصر ملک کی سکیورٹی میں غیر معمولی اضافہ ہوا‘۔ماجد بھٹی کا کہنا تھا کہ ’عصر ملک نے ڈیڑھ دو ہفتے قبل پی سی بی کو ملالہ سے اپنی شادی کے بارے میں آگاہ کیا تھا جب کہ چند روز قبل ملالہ کی پی آر کمپنی نے بورڈ کے ایچ آر ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ کرکے عصر سے متعلق کچھ چیزیں کنفرم کیں‘۔انہوں نے مزید بتایا کہ ’ملالہ یوسفزئی کی ابھی رخصتی ہونا باقی ہے جس سے متعلق کہا جارہا ہےکہ رخصتی کے بعد ان کے شوہر عصر ملک مستقل طور پر برطانیہ ہی منتقل ہوجائیں گے تاہم رخصتی کے حوالے سے تاحال کوئی تاریخ طے نہیں ہوئی، دونوں کی فیملیز کچھ وقت کے بعد مناسب وقت دیکھتے ہوئے مزید چیزیں طے کریں گی‘۔عبدالماجد بھٹی نے بتایا کہ’ ملالہ یوسفزئی کو کرکٹ کا بہت شوق ہے اور برمنگھم میں ہونے والے پاک انگلینڈ میچ میں وہ اسٹیڈیم میں ہی موجود تھیں‘۔



  تازہ ترین   
آصف علی زرداری اور شہباز شریف کا وائٹ ہاؤس فائرنگ واقعے پر اظہارِ تشویش، امریکی صدر کے محفوظ رہنے پر اطمینان
آصف علی زرداری کا چرنوبل حادثے کے 40 سال مکمل ہونے پر پیغام
وائٹ ہاؤس میں پریس ڈنر کے دوران فائرنگ، امریکی صدر محفوظ رہے، حملہ آور پکڑا گیا
امریکی بحریہ کی کارروائی، بحیرہ عرب میں ایران کا ایم وی سیون جہاز روک لیا
جارحیت کی تو سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا، ایرانی فوج کا امریکا کو انتباہ
وزیراعظم شاندار، فیلڈ مارشل فنٹاسٹک، ایران بات کرنا چاہتا ہے تو فون کر سکتا ہے: ٹرمپ
عباس عراقچی دورہ عمان کے بعد دوبارہ پاکستان آئیں گے، ایرانی میڈیا
چین نے پاکستانی سیٹلائٹ پی آر ایس سی- ای او تھری لانچ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر