بختاور بھٹو کے بیٹے نے سوشل میڈیا جوائن کرلیا

کراچی(نیشنل ٹائمز)سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو کے بیٹے نے بھی سوشل میڈیا کی دنیا میں قدم رکھ لیا۔بختاور بھٹو نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے بیٹے میر حاکم محمود چوہدری کا آفیشل اکائونٹ بنالیا ہے ۔انسٹاگرام پر بختاور بھٹو کے بیٹے کا اکائونٹ چار روز قبل ہی بنایا گیا ہے جس پر ابھی تک تین تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں۔اس کے علاوہ بختاور بھٹو کے بیٹے کو اب تک دو ہزار سے زائد صارفین نے فالو کرلیا۔میر حاکم محمود چوہدری کی انسٹاگرام پروفائل میں بتایا گیا ہے کہان کی والدہ بختاور بھٹو ہیں، والد محمود چوہدری ہیں، ماموں بلاول بھٹو اور خالہ آصفہ بھٹو ہیں۔اس کے ساتھ ہی انسٹاگرام پروفائل میں میر حاکم محمود چوہدری کی تاریخ پیدائش بھی درج ہے۔واضح رہے کہ بختاور بھٹو کے ہاں بیٹے کی ولادت گزشتہ ماہ کی 10 تاریخ کو ہوئی تھی جس کے بعد پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ماموں، سابق صدر آصف علی زرداری نانا اور آصفہ بھٹو زرداری خالہ بن گئی ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر