پاکستان اس لیے نہیں بنا کہ ٹاٹا برلا کی طرح نواز اور زرداری امیر بنیں: وزیراعظم

سوات(نیوز ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہے کہ خوشی صرف پیسے سے ہی نہیں ملتی۔ یہاں اربوں پتی ہیں جنہیں پتاہی نہیں ان کےپاس کتناپیسہ ہے۔ آج کل افراتفری مچی ہوئی ہے،ہر کوئی پیسےکے پیچھے بھاگ رہا ہے۔مالاکنڈ یونیورسٹی کے نئے بلاک کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ یہ ملک اس لیے نہیں بناتھا کہ ٹاٹا برلا کی طرح نوازشریف اور زرداری یہاں امیر بنیں۔ 30 سال میں ملک دونوں ہاتھو ں سے لوٹا گیا۔ اگریہاں شریف اورزرداریوں نےہی امیرہوناتھاتو پاکستان بننے کامقصد نہیں ۔لعنت ہے ایسے پیسے پر،جھوٹ بولتےہیں کبھی اسپتال اورکبھی جیل جارہے ہیں.وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا کی سب یونیورسٹیز کو دیکھ چکا ہوں۔خواب ہے نمل یونیورسٹی پاکستان کی آکسفورڈ بنے۔ آج کل افراتفری مچی ہوئی ہے،ہر کوئی پیسےکے پیچھے بھاگ رہا ہے۔ خوشی صرف پیسے سے ہی نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان کہتا ہوں اس کا مطلب سوچ کوتبدیل کرنا ہے۔سندھ حکومت کسی وجہ سے بنڈل آئی لینڈ پرمنصوبے کی اجازت نہیں دے رہی۔کراچی کےبنڈل آئی لینڈ میں بڑے سرمایہ کار سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔راوی سٹی منصوبے میں نجی سرمایہ کاری ہے، حکومت کوایک پیسا نہیں لگانا پڑے گا۔ہم دولت میں اضافے کے لیے بڑے منصوبے بنارہے ہیں۔لاہورمیں راوی سٹی کے نام سے نیا شہربنارہے ہیں،جس سے کئی ہزار ارب کی دولت آئے گی۔وزیر اعظم نے کہا کہ 6ٹریلین قرضوں پر صرف سود دے چکے ہیں۔ہم بڑے مشکل حالات سےنکلےہیں، ملک مقروض تھا۔ جب حکومت میں آئے تو قرضوں کی ادائیگی کیلئے پیسےنہیں تھے۔ دوست ممالک نےمددکی،ملک ڈیفالٹ سے بچ گیا اگرملک ڈیفالٹ ہوجاتاتوآپ سوچ بھی نہیں سکتےکیاحالات ہوتے۔انہوں نے کہا کہ تعمیراتی انڈسٹری کو تاریخی سہولتیں فراہم کررہےہیں۔ تعمیراتی شعبے کو جو آسانیاں دیں وہ پہلے کبھی نہیں ملی۔تعمیراتی شعبے سے 30انڈسٹریز وابستہ ہیں۔ 50سال کےبعد 2 بڑے ڈیم بنارہےہیں۔ ان ڈیموں سے 3لاکھ ایکڑ ڈی آئی خان میں زمین کاشت ہوگی۔القادر یونیورسٹی ستمبر تک مکمل ہو جائے گی۔دنیا میں نالج اکانومی اوپر جاتی ہے۔اگر عوام پر سرمایہ کاری کی جائے تو وہ ملک کو اٹھاتےہیں۔تعلیم کے لیے ماضی میں کام نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ زیتون کم پانی سے اگ جاتا ہے۔ہم 3ارب ڈالر کا کھانے کا تیل باہر سےمنگواتے ہیں۔زیتون کی ایکسپورٹ شروع کرکے ڈالر کما سکتے ہیں۔ہم اگلے ہفتے ایک نئی پالیسی لا رہےہیں۔ اکیلا زراعت کا شعبہ ہمیں ترقی کی سمت لے جاسکتا ہے۔ہم زراعت میں نئی سوچ لےکرآرہے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر