پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، عسکری حکام کی بریفنگ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز): اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں عسکری حکام کی جانب سے قومی سلامتی کی صورت حال اور درپیش چیلنجز پر بریفنگ دی جارہی ہے۔قومی اسمبلی ہال میں ہونے والے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف، تحریک انصاف سے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، جے یو آئی (ف) سے مولانا اسعد محمود، مولانا عبدالغفور حیدری، مسلم لیگ (ق) سے چوہدری طارق بشیر چیمہ، بلوچستان نیشنل پارٹی سے اختر مینگل، ایم کیو ایم سے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، بلوچستان عوامی نیشنل پارٹی سے خالد حسین مگسی، جی ڈی اے سے غوث بخش خان مہر، عوامی مسلم لیگ سے شیخ رشید احمد اور عوامی نیشنل پارٹی سے امیر حیدر اعظم خان سمیت وفاقی وزرا، چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، صدر و وزیر اعظم آزاد کشمیر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان بھی خصوصی طور پر شریک ہیں۔قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی شریک ہیں۔ اجلاس میں سیاسی قیادت کو عسکری حکام کی جانب سے قومی سلامتی کی صورت حال اور درپیش چیلنجز پر بریفنگ دی جارہی ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر