باکسر عامر خان نے اپنے آبائی گاؤں میں اسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا

کلرسیداں(نیشنل ٹائمز)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کلر سیداں کے قریب اپنے آبائی گاؤں میں ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا جہاں غریبوں کا مفت علاج کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق کے مطابق کلر سیداں کے قریب گاؤں بھورہ حیال میں ہسپتال کے سنگ بنیاد کی تقریب کے بعد خطاب کرتے ہوئے باکسر عامر خان نے کہا کہ وہ ہمیشہ پاکستان کے لیے کچھ کرنے کے لیے بیتاب رہتے ہیں، اپنے آبائی علاقہ میں ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ کر آج مجھے بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ہسپتال کیلئے میں برطانیہ میں فنڈزریزنگ کروں گا اور ایک ایسا ہسپتال بناؤں گا جس کی اہمیت کو ملک کے طول وعرض میں محسوس کیا جائے گا، اس اسپتال میں نہ صرف علاج مفت ہوگا بلکہ ادویات بھی مفت فراہم کی جائیں گی۔باکسر عامر خان نے کہا کہ باکسنگ میری پہچان ہے میں برطانیہ میں رہ کر بھی پاکستان میں بہت کچھ کرنا چاہتا ہوں، میں پاکستان میں باکسنگ اور فٹبال کو اولمپکس تک لے کر جانا چاہتا ہوں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر