پی ٹی آئی کے جلسے میں بزرگ شہری مہنگائی پر حکومت کے خلاف پھٹ پڑا، پنڈال سے باہر نکال دیا گیا

پشاور(نیشنل ٹائمز) تحریک انصاف کے جلسے میں ایک بزرگ شہری کو حکومت کے خلاف نعرے بازی کرنے پر پنڈال سے باہر نکال دیا گیا۔تحریک انصاف نے اتوار کے روز پشاور میں عوامی جلسہ منعقد کیا جس میں وفاقی و صوبائی وزرا کے علاوہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے بھی خطاب کیا۔جلسے کے دوران صورت حال اس وقت دلچسپ ہوئی جب پنڈال میں موجود ایک بزرگ شہری نے حکومت کے خلاف نعرے بازی شروع کردی۔ بزرگ شہری کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی وجہ سے دو وقت کی روٹی کمانا مشکل ہے، حکومت عوام کو ریلیف کی بجائے جلسے کررہی ہے۔ جلسے کے منتظمین نے بزرگ شہری کو پنڈال سے باہر نکال دیا۔اس موقع پر پولیس اہلکاروں کا کہنا تھا کہ حکومت کے خلاف نعرے بازی کرنے والے شخص کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں، جلسے میں شرکت کے دوران بچوں نے اسے تنگ کیا جس پر وہ نعرے بازی کرنے لگا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر