لوگ تحریک انصاف کا نام سن کر گالیاں دیتے ہیں، عائشہ گلالئی کا پارٹی نام تبدیل کرنے کا اعلان

پشاور(نیشنل ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف (گلالئی)کی بانی عائشہ گلالئی نے پارٹی کا نام تبدیل کر کے جماعت صُفہ کردیا۔ پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا کہ پارٹی کا نام تبدیل کرنے کی وجہ یہ ہے کہ لوگ تحریک انصاف کا لفظ سن کر گالیاں دیتے ہیں۔عائشہ گلالئی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے عمران خان کی قیادت میں ملک کو تباہ کردیا ہے جو جو وعدے کئے تھے پی ٹی آئی نے جو وعدے کئے تھے اس کو عملی جامہ نہیں پہنایا ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے سیاست اور جمہوریت کو گالی بنا کے رکھ دیا ہے جبکہ موجودہ حکمران ٹولے نے غریب عوام کی چمڑی جلا کے رکھ دی ہے جماعت صُفہ کی بانی عائشہ گلالئی نے مزید کہا کہ یہ لوگ کبھی بھی مالی اور انتظامی اختیارات نچلی سطح تک منتقل نہیں کرینگے،پی ٹی آئی اس مرتبہ بلدیاتی انتخابات کی راہ میں رکاوٹ نہ بنے۔عائشہ گلالئی نے کہا کہ ہمارے ملک میں اسلامی نظام رائج ہونا انتہائی ضروری ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر