خانیوال(نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں حمزہ شہباز نے کہاکہ حکومت نے عوام کو ریلیف کی بجائے تکلیف دہ پیکج دیا ہے،پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافہ حکومتی نااہلی و ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، عمران خان ملک وقوم کے خیر خواہ نہیں، حکومت نے ملک کو تباہی کا دہانے پر لاکھڑا کیا ہے، مہنگائی، بے روزگاری، غربت، لاقانونیت، کرپشن عوام کا مقدر بن چکی ہے جس کی زمہ دار صرف پی ٹی آئی حکومت ہے، انہوں نے کہاکہ ڈسکہ الیکشن دھاندلی میں وزیراعظم،وزیراعلی، فردوس عاشق اعوان اور دیگر ملوث ہیں،حلقہ 206 خانیوال کا ضمنی الیکشن ہم نے ہر صورت فری اینڈ فئیر بناناہے، حلقہ پی پی 206 خانیوال کے ضمنی الیکشن میں جیت مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا محمد سلیم کی ہوگی،ووٹ کو عزت دو ووٹ کے فیصلے کو تبدیل نہیں تسلیم کریں گے، 2018 کی تبدیلی ملک کے معاشی حالات تباہ کرگئی ہے، پی ٹی آئی، ٹی ایل پی کو دہشت گرد اور انڈیا سے تعلقات رکھنے والی تنظیم قرار دیتے رہے،پی ٹی آئی نے اپنا موقف تبدیل کرکے پولیس کی قربانیوں کو نظرانداز کردیا،پولیس کی فیملیوں کا کوئی پرسان حال نہیں، انشا اللہ 2023 کے الیکشن میں مسلم لیگ ن عوامی ووٹ کی طاقت سے دوبارہ اقتدار میں آکر ملک وقوم کو مسائل و بحرانوں سے نجات دلائے گی،میاں حمزہ شہباز نے کہاکہ ایم این اے چوہدری افتخار نذیر، ایم پی اے حاجی عطا الرحمن پارٹی کا قیمتی اثاثہ اور ہمارا فخر ہیں،جنہوں نے مشکل وقت میں مسلم لیگ ن میاں نواز شریف میاں شہباز شریف کا دامن ہاتھ سے نہیں جانے دیا، ہم ایسے مخلص ساتھیوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ناسکو انڈسٹریز جہانیاں میں رانا ثنااللہ، احسن اقبال، پرویز رشید، ایم این اے جہانیاں چوہدری افتخار نذیر، ایم پی اے جہانیاں حاجی عطا الرحمن، عبدالرحمن خان کانجو، ٹکٹ ہولڈر پی پی 206 خانیوال رانا محمد سلیم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،،انہوں نے کہاکہ عمران خان نے کشکول توڑنے کی بجائے قوم کو احساس پروگرام کے نام پر بھکاری بنادیا ہے، بجلی گیس ڈیزل پٹرول چینی آٹا گھی کھاد سمیت دیگر اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ نے غریب عوام کی مشکلات بڑھا دی ہیں،پاکستان کو چلانا ترقی کی راہ پر گامزن کرنا عمران خان کے بس کی بات نہیں، پیپلزپارٹی سے متعلق سوال پر کہاکہ پیپلز پارٹی اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن کے طور پر کام کررہی ہے،پی ڈی ایم نے پیپلز پارٹی اور اے این پی کو نکالا نہیں بلکہ انہوں نے خود چھوڑا ہے،وہ واپس آنا چاہیں تو اس کا فیصلہ پی ڈی ایم کے سربراہ کریں گے،اس موقع پر احسن اقبال، پرویز رشید نے کہا پی ٹی آئی دھاندلی کی پیدوار ہے،حکومت آئی ایم ایف کے آگے سرنڈر ہوچکی ہے، آئی ایم ایف سے سودا پاکستانی خود مختیاری کا سودا ہے، حکومت نے ملک وقوم کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں گردوری رکھ دیا ہے، اسسٹیٹ بنک کی خودمختاری کے حوالے سے آئی ایم ایف سے کیا گیا معاہدہ قومی اسمبلی یا سینڈنگ کمیٹی میں لایا جائے،مہنگائی پر حکومت کا بیانیہ ایک لطیفہ ہے ،کبھی مہنگائی کا الزام مافیا پر کبھی کورونا پر کبھی عالمی منڈیوں پر کہتے ہیں کہ پاکستان سستا ترین ملک ہے وزیراعظم اور وزرا صبح وشام عوام کے زخمیوں پر نمک چھڑکتے ہیں، صوبائی صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثنااللہ نے کہاکہ پی پی 206 خانیوال کا ضمنی الیکشن پی ٹی آئی کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، قوم طفل تسلیاں دیکر ملکی معیشت تباہ کرنے والوں کا اصلی چہرہ جان چکی ہے، قوم اب ان کے جھانسے میں نہیں آنے والی،میاں نواز شریف میاں شہباز شریف مسلم لیگ ن قوم کے نجات دہندہ ہیں، آنے والا دور مسلم لیگ ن کا ہوگا، اس موقع پر چیرمین اسٹینڈنگ کمیٹی دفاعی پیداوار چوہدری افتخار نذیر،رکن صوبائی اسمبلی جہانیاں حاجی عطا الرحمن، ضلعی صدر مسلم لیگ ن خانیوال چوہدری ضیا الرحمن، ٹکٹ ہولڈر صوبائی اسمبلی 206 خانیوال رانا محمد سلیم، عبدالرحمن خان کانجو، چوہدری شہزاد فیصل آرائیں، را محمد عارف، را معین اسلام، آفتاب اقبال، قاسم علی، الطاف حسین، غلام شبیر ساقی، اشفاق احمد، سمیت دیگر سیاسی سماجی شخصیات بھی موجود تھیں، محمد خان ڈاہا، عامر اعجاز ہراج سابق ایم پی اے سمیت دیگر موجود تھے،بعد ازاں ناسکو انڈسٹریز جہانیاں میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں حمزہ شہباز کی زیرِ صدارت مسلم لیگ ن کا حلقہ پی پی 206 خانیوال کے ضمنی الیکشن باعث اہم پارٹی مشاورتی اجلاس بھی منعقد ہوا، جس میں مختلف سیاسی پہلو زیر بحث لائے گئے، اور ملتان ڈویژن خانیوال کے مسلم لیگی اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، پارٹی عہدیداران سے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا محمد سلیم کی جیت یقینی بنانے کے حوالے سے اپنا بھرپور مثبت کردار ادا کرنے کی ہدایت کی گئی،
حکومت نے عوام کو ریلیف کی بجائے تکلیف دہ پیکج دیا ہے‘ حمزہ شہباز شریف



