پی آئی اے پروازوں میں تاخیر، مسافروں کااسلام آباد ایئرپورٹ پر دھرنا، سول ایوی ایشن کا عملہ موقع سے غائب

اسلام آباد( نیشنل ٹائمز) متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز 12 گھنٹے تاخیر پر مسافروں نے دھرنا دے دیا۔ اسلام آباد سے راس الخیمہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز میں 12 گھنٹے تاخیر پر مسافر سیخ پا ہو گئے جس کے بعد مسافروں کا غصہ دیکھ کر پی آئی اے کا عملہ فوری طور پر وہاں سے غائب ہوگیا۔ مسافروں نے اسلام آباد ایئرپورٹ کے انٹرنیشنل ڈیپارچر کے سامنے دھرنا دیتے ہوئے انٹرنیشنل ڈیپارچر جانے والا راستہ بند کردیا، جس کی وجہ سے دیگر پروازوں کے مسافر بھی پریشان ہوگئے۔مسافروں کے احتجاج کے دوران سول ایوی ایشن اتھارٹی کا عملہ بھی موقع سے غائب ہوگیا جب کہ ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے اے ایس ایف اہلکاروں کو طلب کرلیا گیا ۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر