ہر برائی اور بحران کی ماں عمران خان ہیں، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہر برائی اور بحران کی ماں عمران خان ہیں۔ نیازی اینڈ کمپنی کے شکرے سابق حکومتوں پر الزام تراشی کرکے اپنے لیڈر عمران خان کی نالائقی کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مراد سعید، سرور خان، فواد چودھری، شہباز گل اور وزیراعلیٰ کے پی کے بیانات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ نالائق وزیراعظم نے کورونا وباءکے دوران گندم اور چینی ایکسپورٹ کر دی جس کی وجہ سے چینی اور آٹے کا بحران آیا جو تا حال جاری ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مراد سعید کی چیخیں اب کتابوں میں محفوظ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایل این جی کے ذریعے لوٹ مار بہت بڑا اور میگا سکینڈل ہے جس میں عمران خان خود ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو پیکج کا جھوٹا جھانسہ دے کر رات کی تاریکی میں جادوگری کے ذریعے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کی جیبوں سے اربوں روپے نکال دئیے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ نیازی اینڈ کمپنی کے شکروں نے اپنے لیڈر کی نالائقی کو چھپانے کے لئے دوسروں پر الزام تراشی کو عادت بنا لیا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر